• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرینہ،کریتی اور تبو کے ساتھ ریا کا نئی فلم کا اعلان

Updated: November 11, 2022, 11:41 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور، کریتی سینن اور تبو جلد ہی ’دی کریو‘کےنام سے نئی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیںگی۔

Kareena Kapur, Kriti Sanon ,Tabu and Rhea Kapoor.Picture:INN
کرینہ کپور، کریتی سینن، تبو اور ریا کپور ۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور، کریتی سینن اور تبو جلد ہی ’دی کریو‘کے نام سے نئی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیںگی۔حال ہی میں فلم کی پروڈیوسر ریا کپور نے سوشل میڈیا کے ذریعے فلم کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ اس کےساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ فروری۲۰۲۳ءسے شروع ہوگی۔ اس پوسٹ کو شیئرکرتے ہوئے ریا نے  لکھا،’’۳؍سال کے خواب دیکھنے، لکھنے، منصوبہ بندی کرنےکے بعد، میں آپ کے سامنے ووگ انڈیا کےنومبرکے سرورق پر ایکتا کپور کے ساتھ اپنی خوابوں کی کاسٹ پیش کرتی ہوں، جو اب حقیقت بن چکاہے۔تبو، کرینہ کپور خان اور کریتی سینن کی اداکاری سے سجی ’دی کریو‘کی شوٹنگ فروری۲۰۲۳ءسے شروع ہوگی۔ راجیش کرشنن اس کی ہدایت کاری کریںگے۔ ندھی مہرا اور میہول سوری نے اسے لکھا ہے۔ ’دی کریو‘کے اعلان کے بعد ایک انٹرویو میں بات کرتےہوئےکرینہ کپور نے کہا، `ریاکپور کے ساتھ فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘میں کام کرنے میں بہت مزہ آیا۔ اس بار وہ میرے پاس اس فلم کا اسکرپٹ لے کر آئیں جو مجھے بہت پسند آئی۔ اس فلم کی کہانی بہت اچھی ہے اور فلم کامیڈی ڈرامے سے بھرپورہوگی۔ ریاکپور نے فلم کے لیے تبو اور کریتی سینن کو کاسٹ کیا ہے۔ میں اس کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ یہ فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کا سیکوئل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK