• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھولی پنجابن کا کردارادا کرنے میں لطف آتا ہے: رچا چڈا

Updated: March 31, 2022, 12:39 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار رچا چڈا کا کہنا ہے کہ انہیں فقرے فرینچائزی کی فلموں میں بھولی پنجابن کا کردار ادا کرنے میں بہت لطف آتا ہے۔

Richa Chadha.Picture:INN
رچا چڈا۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار رچا چڈا کا کہنا ہے کہ انہیں فقرے فرینچائزی کی فلموں میں بھولی پنجابن کا کردار ادا کرنے میں بہت لطف آتا ہے۔رچاچڈا فقرے فرینچا ئزی کی تیسری فلم فقرے۳؍ میں بھولی پنجابن کے طورپرمیں اپنے کردار کو پھر سے ادا کرنے کے لئے تیار  ہیں جس میں ان کا خاص انداز نمایاں ہوتا ہے ۔ رچا کا کہنا ہے کہ بھولی پنجابن کا کردار بہت ہی مشہورہے، وہ ایک گینگسٹر ہے جو جانتی ہے کہ چیزوں کو اپنے طریقہ سے کیسے  انجام دینا ہے اور مجھے بڑی اسکرین پر اس کی تصویر کشی کرنے میں واقعی لطف آتا ہے۔ پچھلے کئی برسوں میں یہ کردار خاص طورپر بچوں میں بہت مشہور ہوا ہے اور فلم کے مداحوں میں بھی کئی گنااضافہ ہوا ہے۔ اس سفر میں دو اہم رشتے شروع کئے ہیں۔خیال رہے کہ ففرے فرینچا ئزی کی پہلی فلم۲۰۱۳ء میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ فقرے ریٹرنس۲۰۱۸ء میں ریلیز کی گئی تھی۔ ان دونوں فلموں کو مرگدیپ سنگھ لامبا نے ڈائریکٹ کیا تھا اور وہ فقرے ۳؍کو بھی ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ رچا چڈھا کے علاوہ فقرے تین میں ان کے منگیتر علی فضل، پلکت سمراٹ، ورون شرما اور منجوت سنگھ بھی اپنے اپنے کردارادا کرتے نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK