• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایٹلی ہمارے لئے کسی تحفے سے کم نہیں: ریدھی ڈوگرا

Updated: September 16, 2023, 4:59 PM IST | Mumbai

جوان میں کاویری اماں کا کردار اداکرنے والی ریدھی ڈوگرا نے انسٹاگرام پر ایٹلی کمار کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ جب میں نے سنیما سے آپ کی دلچسپی کے متعلق سنا تو حیران رہ گئی۔ آپ سنیما سےمحبت کرنے والے ایک اور شخص ہیں اور ہمارے لئے کسی تحفے سے کم نہیں ہیں۔ جوان میں کاویری کے کردار کیلئے میرا انتخاب کرنے کیلئے میں ہمیشہ تمہاری ممنون رہوں گی۔

Riddhi Dogra. Photo: INN
ردھی ڈوگرا۔ تصویر: آئی این این

اداکارہ ریدھی ڈوگرا کو ’جوان ‘ میں کاویری اماں کا کردار ادا کرنے کیلئے کافی سراہا جا رہا ہے۔ ریدھی ڈوگرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم جوان کے ہدایتکار ایٹلی کمار کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’’ ایٹلی، آج جب میں نے آپ کی سنیما سے دلچسپی کے بارے میں سنا تو کافی حیران رہ گئی۔ آپ سنیما سے محبت کرنے والے ایک اور شخص ہیں اور ہمارے لئے کسی تحفے سے کم نہیں ہیں۔ آپ ایک ایسے شخص ہیں جو مسلسل ترقی کرتا ہے، ایک جاندار شخص کے طور پر سامنے آتا ہے اوردنیا کے سامنے اپنے کرداروں اور کہانیوں کو پیش کرتا ہے۔ مداحوں کو اکیلے ہی سنیما میں لانے کا شکریہ اور اس فلم کا بھی شکریہ جو تفریح سے لبریز تھی جیسی ہونی چاہئے تھی۔ آپ نے ہمیں یہ موقع فراہم کیا کہ ہم آپ کے جادو کو دیکھ سکیں یہ ہمارے لئے کسی خواب کے مانند ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ کے ادراک کے بارے میں لکھنے کی شروعات نہیں کر سکتی۔ میں نے ہمیشہ آپ کو سیٹ پر ہنستے دیکھا ہے۔ ایک اچھے ورژن کے ساتھ سامنے آنے کیلئے آپ ہمیشہ ٹیم کے ساتھ اچھے طریقے سے کام کرتے تھے۔ میں ہمیشہ آپ کی شکر گزاررہوں گی کہ آپ نے جوان میں ’کاویری اماں‘ کے کردار کیلئے میرا انتخاب کیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK