• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیس تو بنتا ہے میں رتیش دیشمکھ وکیل بنیں گے

Updated: July 18, 2022, 1:39 PM IST | Agency | Mumbai

اداکار رتیش دیشمکھ کامیڈی ویب شو’کیس تو بنتا ہے‘میں وکیل کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیںگے۔ویب شو ’کیس تو بنتا ہے‘ میں رتیش دیشمکھ، ورون شرما اور کُشا کپیلا  اہم رول ادا کر رہے ہیں۔’

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

اداکار رتیش دیشمکھ کامیڈی ویب شو’کیس تو بنتا ہے‘میں وکیل کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیںگے۔ویب شو ’کیس تو بنتا ہے‘ میں رتیش دیشمکھ، ورون شرما اور کُشا کپیلا  اہم رول ادا کر رہے ہیں۔’کیس تو بنتا ہے‘ کو ہندوستان کا پہلا کورٹ روم کامیڈی شو بتایا جا رہا ہے۔ 
  شو میں رتیش دیشمکھ  عوام کے وکیل کا رول نبھائیں گے اور بالی ووڈ کی کچھ بڑی شخصیت کے خلاف عجیب و غریب الزامات عائد کریںگے۔وہیں سیلی بریٹی کا دفاع کرنے کیلئے وکیل کے طور پر ورون شرما موجود رہیںگے۔اس ’مقدمہ  کا‘ فیصلہ کُشا کپیلا کریںگی جو اس شو میں جج کے فرائض انجام دیںگی۔اس شو کے تعلق سے رتیش دیشمکھ کافی پُرجوش ہیں۔انہوںنے کہا کہ یہ میرے کریئر کا سب سے بہترین ’کیس‘  ہے۔میں ایسے رول کا بے صبری سے انتظار کررہا تھا۔میں نے شوٹنگ کے دوران ورون اور کشا کے ساتھ کافی اچھا وقت گزارا ہے۔امید ہے کہ شو کو کافی پسند کیا جائےگا اور یہ اپنی منفرد شناخت قائم کرےگا۔اس ویب شو میں وہ سب کچھ ہے جس کی آپ امید کرتے ہیں۔ہنسی مذاق اور ڈھیر ساری تفریح۔مجھے یقین ہے کہ پورے ہندوستان میں ناظرین اس شو کو دیکھ کر اپنی ہنسی نہیں روک سکیںگے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK