• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

رتیش دیشمکھ اب ویب سیریز کی دنیا میں بھی قسمت آزمائیں گے

Updated: June 23, 2024, 10:38 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار ’پِل ‘ سےاوٹی ٹی کی دنیا میں قدم رکھیں گے، یہ سیریز ۱۲؍ جولائی کو ’جیو سنیما ‘پر ریلیز ہوگی۔

Riteish Deshmukh in the first look of `Pil`. Photo: INN
’پِل‘ کی پہلی جھلک میں رتیش دیشمکھ۔ تصویر : آئی این این

رتیش دیشمکھ فلموں کے علاوہ اب ویب سیریز کی دنیا میں بھی قسمت آزمانے جارہے ہیں۔ اب وہ اپنے او ٹی ٹی میں  قدم رکھنے کیلئے بالکل تیار ہیں۔ انہوں نے اپنی پہلی ویب سیریز’ `پِل‘ کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ راج کمار گپتا اس آنے والی سیریز کے ڈائریکٹر ہیں۔ اداکار نے باضابطہ طور پر اسٹریمنگ پلیٹ فارم جیو سنیما کے ساتھ ویب سیریز کا اعلان کیا۔ سیریز کے پوسٹر کے ساتھ ہی اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ 
اس ویب سیریز کے پوسٹر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سیریز ملک کی فارما انڈسٹری پر مبنی ہے۔ ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرنے کے علاوہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے سیریز سے اداکار کی پہلی جھلک بھی جاری کی ہے۔ یہ سیریز۱۲؍ جولائی۲۰۲۴ء سےجیو سنیما پر ریلیز ہوگی۔ جبکہ موشن پوسٹر میں رتیش چشمہ پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں، قرینے سے سجے ہوئے بال اور موٹی مونچھوں کے ساتھ ہیں۔ رتیش دیشمکھ پلیڈ شرٹ پہنے ہوئے ہیں اور ہاتھ میں گولی لئے لیبارٹری کے سامنے کھڑے ہیں۔ پوسٹر کے ساتھ اداکار ایک یہ سوال پوچھتا ہے، ’’حقیقت میں آپ کی دوا کس چیز سے بنی ہے؟‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK