• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رابرٹ پیٹنسن کورونا وائرس کا شکار، `’دی بیٹ مین‘ ` کی شوٹنگ روک دی گئی

Updated: September 05, 2020, 11:07 AM IST | Agency | Mumbai

ہالی ووڈ کی آنے والی سائنس فکشن فلم ’ دی بیٹ مین‘ کے مرکزی اداکار رابرٹ پیٹنسن میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی فلم اسٹوڈیو وارنر بروس نے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ میں ’دی بیٹ مین‘ پروڈکشن کے ایک رکن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Robert Pattinson. Picture:INN
رابرٹ پیٹنسن۔ تصویر: آئی این این

ہالی ووڈ کی آنے والی سائنس فکشن فلم ’ دی بیٹ مین‘ کے مرکزی اداکار رابرٹ پیٹنسن میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔فلم اسٹوڈیو وارنر بروس نے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ میں ’دی بیٹ مین‘ پروڈکشن کے ایک رکن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تاہم انہوں نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے فرد کا نام نہیں بتایا تھا۔ برطانوی خبررساں ادارے روئٹرس کی رپورٹ کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا کہ فلم بندی کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا لیکن شوٹنگ کتنے عرصے کیلئے  روکی جارہی ہے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ورائٹی، ہالی ووڈ رپورٹر اور وینیٹی فیئر نے تمام ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس فرد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے وہ فلم اسٹار رابرٹ پیٹنسن ہیں۔تاہم وارنر بروس اور رابرٹ پیٹنسن کے نمائندوں سے جب اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔یہ واضح نہیں کہ اداکار میں عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس کی علامات کس حد تک ظاہر ہوئی ہیں۔ خیال رہے کہ مارچ کے وسط میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے نتیجے میں شوٹنگ روکنے کے بعد صرف۳؍روز قبل ہی لندن کے شمالی علاقے میں ’دی بیٹ مین‘ کی شوٹنگ بحال ہوئی تھی۔کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں درجنوں فلموں اور ٹی وی شوز کی شوٹنگ تعطل کا شکار ہوچکی ہے۔ہالی ووڈ ٹریڈ آؤٹ لیٹس کے مطابق رابرٹ پیٹنسن کی فلم میں تقریباً۳؍ ماہ کی شوٹنگ کا عمل باقی ہے۔گزشتہ دنوں دی فلم `دی بیٹ مین کا پہلا آفیشل ٹیزر ٹریلر جاری ہوا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK