• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

روہت شیٹی کی فلم’سرکس‘ کا نغمہ ’سن ذرا‘ ریلیز

Updated: December 19, 2022, 4:04 PM IST | Mumbai

ہدایت کار روہت شیٹی کی فلم’سرکس‘ میں رنویر سنگھ لیڈ رول ادا کر رہے ہیں۔فلم کا نغمہ ’سن ذرا‘ ریلیز ہوگیا ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

ہدایت کار روہت شیٹی کی فلم’سرکس‘ میں رنویر سنگھ لیڈ رول ادا کر رہے ہیں۔فلم کا نغمہ ’سن ذرا‘ ریلیز ہوگیا ہے۔روہت شیٹی نے فلم کے اس گانے کو پرانے انداز میں شوٹ کیا ہے۔’سن ذرا ‘ ایک رومانٹک گانا ہے جسے پاپون اور شریا گھوشال نے اپنی آواز دی ہے۔اس گانے کوکمار نے لکھا ہے۔ ’سن ذرا ‘ میں جیکلین فرنانڈیز سرخ رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ہیں اور رنویر سنگھ کے ساتھ سڑک پر عشق لڑاتے ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس فلم کی دوسری ہیروئن پوجا ہیگڑے پیلے رنگ کی ساڑی میں نظر آرہی ہیں اور چائے کے خوبصورت باغ میں رنویر سنگھ کے ساتھ ناچتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
 روہت شیٹی کے ڈائریکشن میںبنی فلم’سرکس‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ ورون شرما بھی ڈبل رول میں ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ سرکس کامیڈی فلم ’انگور‘ کی ری میک ہے۔ فلم ’سرکس‘ ۲۳؍ دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائےگی۔اس فلم میں اجے دیوگن اور دپیکا پڈوکون بھی اسپیشل اپیرنس میں نظرآئیںگے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK