• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

روبینہ دلیک بگ باس۱۴؍کی فاتح،انعام میں ملے۳۶؍لاکھ روپے

Updated: February 23, 2021, 2:06 PM IST | Agency | Mumbai

اکیس؍فروری کی دیر رات پورے ملک کے سامنے ’بگ باس‘ شو کے میزبان سلمان خان نے ۱۴؍ویں سیزن کے فاتح کے نام کا اعلان کیا جیسے ہی سلمان خان نے بگ باس ۔۱۴؍ کے فاتح روبینہ دلیک کے نام کا اعلان تو وہ خوشی سے اچھل پڑیں۔

Bigg Boss host Salman Khan announcing Rubina Dalek as the winner.Picture:INN
بگ باس کے ہوسٹ سلمان خان روبینہ دلیک کو فاتح قرار دیتے ہوئے۔۔تصویر :آئی این این

 اکیس؍فروری کی دیر رات پورے ملک کے سامنے ’بگ باس‘ شو کے میزبان سلمان خان نے ۱۴؍ویں سیزن کے فاتح کے نام کا اعلان کیا۔جیسے ہی سلمان خان نے بگ باس ۔۱۴؍ کے فاتح روبینہ دلیک کے نام کا اعلان تو وہ خوشی سے اچھل پڑیں۔ شو کے تمام امیدواروں کو شکست دیتے ہوئے روبینہ نے ٹرافی اپنے نام کر لی۔ٹرافی کے علاوہ روبینہ دلیک کو۳۶؍لاکھ روپے بطور انعام دئیے گئے۔
 ناظرین کی قیاس آرائیاں آخر کار سچ ثابت ہوئیں اور اس کی پسندیدہ امیدوار نے خطاب اپنے نام کر لیا۔روبینہ کے نام کا اعلان جیسے ہی سلمان خان نے کیا تو ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔بگ باس کے آخری مرحلے میں ۵؍ امیدوار خطاب کی دوڑ میں شامل تھے۔ان میں روبینہ دلیک کے علاوہ نکی تمبولی،علی گونی،راہل ویدیہ اور راکھی ساونت شامل تھے۔بگ باس میں ان لوگوں نے اپنے کردار بخوبی نبھایا اور اسی وجہ سے وہ آخری مرحلے تک شو میں برقرار رہے تھے۔واضح رہے کہ ۳؍ اکتوبر ۲۰۲۰ء کو بگ باس کے ۱۴؍ویں سیزن کا آغاز ہوا تھا۔ کُل ملاکر یہ شو اس مرتبہ ۱۳۸؍دنوں تک چلا۔ یاد رہے کہ اس شو کی شروعات میں ۱۲؍امیدو ار گھر میں تھے۔شو  کے درمیان کئی لوگ وائلڈ کارڈ کے ذریعے بھی گھر میں بھیجے گئے تھے۔راکھی ساونت کے گھر میں پہنچنے سے تہلکہ مچ گیا تھا۔بگ باس نے آخری مرحلے میں بچے تمام امیدواروں کو شو چھوڑنے کےلئے ایک آفر بھی دیا تھا۔شو کے آخری مرحلے میں کہا گیا تھا کہ جو بھی اس شو کو چھوڑنا چاہتا ہے وہ ۱۴؍ لاکھ روپے لے کر بگ باس کے گھر سے نکل سکتا ہے۔ سلمان خان نے کہا کہ جو بھی سب سے پہلے بزر  دبائے گا وہ گھر چھوڑ کر جا سکتا ہے اور اسے ۱۴؍ لاکھ روپے بھی دئیے جائیں گے۔ راکھی ساونت نے اس موقع پر سب سے پہلے بزر دباتے ہوئے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔بگ باس کے گھر کے اندار فلم اداکار رتیش دیشمکھ ۱۴؍لاکھ روپے سے بھرا سوٹ کیس لے کر گئے تھے۔ بگ باس۔ ۱۴؍  میں راہل ویدیہ رنر اپ رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK