• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بگ باس کے بعد روبینہ کی مقبولیت میں اضافہ

Updated: October 20, 2021, 12:12 PM IST | Agency | Mumbai

معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن۱۴؍ کی فاتح و اداکارہ روبینہ دلیک شوبز کی دُنیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں

 Rubina Dilaik. Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن۱۴؍ کی فاتح و اداکارہ روبینہ دلیک شوبز کی دُنیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ انسٹاگرام پر روبینہ دلیک کو۷؍ ملین یعنی  ۷۰؍ لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد وہ بھی مقبول ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ اس حوالے سے روبینہ دلیک نے اپنے ۷؍ ملین فالوورس کے لیے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کیا ہے ۔روبینہ دلیک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں ہاتھ کے اشارے سے ۷؍ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ فالوورس میں اضافے کی خوشی میں بےحد خوش بھی نظر آرہی ہیں۔ کیپشن میں لکھا ’ ’۷؍ ملین اور اس سے زیادہ کے لیے شُکر گزار ہوں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK