• Mon, 30 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیف علی خان نے راہل گاندھی کو بہادر اور ایماندار سیاست داں قرار دیا

Updated: September 27, 2024, 5:45 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سیف نے کہا کہ ایک موقع تھا جب لوگ راہل گاندھی کی باتوں اور کاموں کی بے عزتی کر رہے تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے دلچسپ انداز میں کافی محنت کرکے اس صورتحال کو بدل دیا ہے۔

Saif Ali Khan and Rahul Gandhi. Photo: INN
سیف علی خان اور راہل گاندھی۔ تصویر : آئی این این

اداکار سیف علی خان نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک `بہادر اور ایماندار` سیاستداں قرار دیا۔ 
انڈیا ٹوڈے کانکلیو میں ایک تقریب کے دوران، جب سیف سے پوچھا گیا کہ وہ ایک سیاست دان میں کن خوبیوں کی قدر کرتے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ایک بہادر اور ایماندار سیاست دان پسند ہے۔
جب ان کے سامنے اہم سیاسی شخصیات مثلاً وزیر اعظم نریندر مودی، دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے نام پیش کئے  گئے، تو سیف نے متاثر کن کام اور اپنے تئیں عوامی تاثر کو تبدیل کرنے کی کوششوں کے باعث راہل گاندھی کو منتخب کیا۔ 
سیف نے بتایا کہ کس طرح گاندھی، ماضی میں ہونے والی تنقید کے باوجود اپنی عوامی تصویر کو تبدیل کرنے میں کامیاب رہے۔ سیف نے کہا کہ ایک موقع تھا جب لوگ ان کی باتوں اور کاموں کا مذاق اڑاتے تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ انہوں (راہل گاندھی) نے دلچسپ انداز میں کافی محنت کرکے اس صورتحال کو بدل دیا ہے۔ راہل گاندھی کے متعلق اداکار سیف علی خان کے تبصرے کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔
دی الحال سیف علی خان اپنی تازہ ترین فلم دیورا پارٹ ۱ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں سیف کے ساتھ جونیئر این ٹی آر اور جھانوی کپور مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ کورٹالا سیوا کی ہدایت کاری میں بنی، فلم نے پہلے ہی دن زبردست ایڈوانس بکنگ اور ۱۰۰ کروڑ روپے کی مجموعی عالمی کمائی کے ساتھ باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK