• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کا انسٹاگرام پر نیا اکاؤنٹ

Updated: April 30, 2024, 4:36 PM IST | Inquilab News Network

سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے اپنا نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ شروع کیا ہے جو ’’پبلک‘‘ اور ’’ویریفائیڈ‘‘ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ابراہیم کا انسٹا گرام اکاؤنٹ پرائیویٹ تھا اور ویریفائیڈ بھی نہیں تھا۔

Ibrahim Ali Khan. Photo: INN
ابراہیم علی خان۔ تصویر : آئی این این

ابراہیم علی خان، جو سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ہیں، نے منگل کو انسٹاگرام پر اپنا نیا اکاؤنٹ شروع کیا۔ ۲۳؍سالہ ابراہیم کے نئے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔ تادم تحریر ان کے فالوورز کی تعداد ۵؍لاکھ  ۸۳؍ ہزار سے زائد ہوچکی تھی۔ اپنے ’’پبلک‘‘ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ابراہیم ۴۲؍ افراد کو فالو کرتے ہیں جن میں ان کی والدہ امریتا سنگھ، بہن سارہ علی خان، خالہ سوہا علی خان، اور کرینہ کپور خان شامل ہیں۔
ابراہیم علی خان نے اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’وراثت؟ میں اپنی بناؤں گا۔ ‘‘ اس کہ ساتھ ہی انہوں نے پیوما کے ساتھ اپنے تعاون کا اعلان بھی کیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ibrahim Ali Khan (@iakpataudi)

واضح رہے کہ ابراہیم ہندوستان کے سابق کرکٹ کپتان منصور علی خان پٹودی اور تجربہ کار فلم اسٹار شرمیلا ٹیگور کے پوتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کرن جوہر کی ۲۰۲۳ء میں آئی فلم ’’راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی‘‘ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا ہے۔ اسی سال ابراہیم علی خان کی فلم بھی ریلیز ہونے والی ہے۔ تاہم، کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی فلم کے نام کے متعلق کوئی آفیشیل بیان ہے۔ ذرائع کے مطابق ’’سرزمین‘‘ نامی فلم میں کاجول ابراہیم علی خان کی ماں کا کردار ادا کریں گی۔ جبکہ متعدد رپورٹس میں شائع ہوا ہے کہ ابراہیم علی خان اور خوشی کپور ’’نادانیاں‘‘ نامی فلم میں ساتھ نظر آئیں گے جس کے پرڈویوسر کرن جوہر ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK