سیامی کھیر کی آنے والی فلم گھومر میں وہ پیرا ایتھلیٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
EPAPER
Updated: May 09, 2023, 1:04 PM IST | Mumbai
سیامی کھیر کی آنے والی فلم گھومر میں وہ پیرا ایتھلیٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
سیامی کھیر کی آنے والی فلم گھومر میں وہ پیرا ایتھلیٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ کھیلوں کے حوالے سے ہمیشہ پر جوش رہنے والی اداکارہ نے نوجوان خواتین کھلاڑیوں کی حمایت کا عہد کیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ بہت سی لڑکیوں کو اسپورٹس میں لانے کیلئے کچھ بھی کرنا چاہتی ہوں۔وہ کہتی ہیں’’میں ہمیشہ سے کھیلوں میں لڑکیوں کیلئے کچھ کرنا چاہتی ہوں اور اس کی کوشش کر رہی ہوں۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ اب کھیلوں میں خواتین کیلئےبہت کچھ کیا جا رہا ہے۔ اگر چہ اس میں میری شرکت تھوڑی سی بھی ہے، مجھے یقین ہے کہ سمندر کا ہر قطرہ شمار ہوتا ہے۔ کویتا راوت کو سب سے پہلے ایک این جی او نے اسپانسر کیا تھا جسے میرے والدین نے ناسک میں شروع کیا تھا۔سیامی نے مزید کہاکہ اگر میں نوجوان خواتین کھلاڑیوں کو ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کر سکوں تو مجھے زیادہ خوشی ہوگی۔ میں خاموشی سے کئی افراد کی مدد کرتی رہتی ہوں۔