• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلیم خان اہل خانہ کے ساتھ ملائکہ اروڑا کے ہوٹل پہنچے

Updated: December 20, 2024, 11:39 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں اپنے بیٹے ارہان خان کے ساتھ ایک نیا ریسٹورنٹ کھولا ہے۔ اس دوران پوری خان فیملی ان کے ریسٹورنٹ پہنچ گئی جس میں اداکارہ کے سابق شوہر اربازخان بھی شامل تھے۔ 

Malaika Arora with her son Arhaan Khan. Picture: INN
ملائکہ اروڑا اپنے بیٹے ارہان خان کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

 ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں اپنے بیٹے ارہان خان کے ساتھ ایک نیا ریسٹورنٹ کھولا ہے۔ اس دوران پوری خان فیملی ان کے ریسٹورنٹ پہنچ گئی جس میں اداکارہ کے سابق شوہر اربازخان بھی شامل تھے۔ 
 اس دوران سب سے زیادہ توجہ سلیم خان اور ان کی اہلیہ سلمیٰ خان پر گئی جنہیں عملے کی مددسے ریسٹورنٹ کے اندر لےجایا گیا۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر ردعمل کا اظہاربھی کیا جا رہا ہے۔ درحقیقت وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھاجا سکتا ہے کہ عملے کے ارکان سلیم خان کا ہاتھ پکڑ کرلےجاتے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور عملےکی مدد سے اندر داخل ہو گئے۔ اس دوران سلمیٰ خان بھی نظر آئیں جنہیں سہارا دے کر ریسٹورنٹ کےاندر لےجایاگیا۔ 
 وہیں ارحان کو اپنی سوتیلی دادی ہیلن کا ہاتھ پکڑ کر ریستوران کے اندر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ 
 ساتھ ہی مداح ان وائرل ویڈیوز پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ ایک نے لکھا، ’’سلیم جی کو سلام، جن کیلئے یہ سیڑھیاں چڑھنا بہت مشکل ہے، پھر بھی ہمت نہیں ہاری۔ ‘‘ ایک اور نے لکھا، ’’کتنا شاندار خاندان ہے۔ ‘‘اس کےعلاوہ کچھ لوگوں نے پوچھا کہ خاندان کی بہو کہاں ہے؟

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK