• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلم اونچائی کی اسکریننگ میں سلمان،اکشے اور دیگراہم ستارے پہنچے

Updated: November 11, 2022, 11:28 AM IST | Agency | Mumbai

سات سال کے بعد، ہدایت کار سورج بڑجاتیا اپنی ہدایتکاری میں ایک اور فلم اونچائی لے کر آرہے ہیں۔جمعہ کوریلیزہونے والی یہ فلم سورج بڑجاتیا کے بینر راج شری پروڈکشن کے ۷۵؍سال مکمل ہونے کے موقع پر ریلیز ہورہی ہے

Salman Khan, Sooraj Barjatiya at the screening of the film Uunchai .Picture:INN
فلم اونچائی کی اسکریننگ کے موقع پر سلمان خان، سورج بڑجاتیا ۔ تصویر:آئی این این

 سات سال کے بعد، ہدایت کار سورج بڑجاتیا اپنی ہدایتکاری میں ایک اور فلم اونچائی لے کر آرہے ہیں۔جمعہ کوریلیزہونے والی یہ فلم سورج بڑجاتیا  کے بینر راج شری پروڈکشن کے ۷۵؍سال مکمل ہونے کے موقع پر ریلیز ہورہی ہے۔بدھ کو ممبئی میں فلم کی ستاروںسےسجی اسکریننگ ہوئی۔ اس تقریب میں سلمان خان، اکشے کمار، رانی مکھرجی، کاجول،شہناز گل، مادھوری دکشت،کنگنا رناوت، مہیما چودھری، جیا بچن،بھاگیہ شری، شکتی کپور، ابھیشیک بچن، رتیش دیشمکھ اور جانی لیور سمیت دیگر متعدد ستاروں نے شرکت کی۔ سورج اور فلم کی کاسٹ بشمول بومن ایرانی، انوپم کھیر اور ساریکاکو ریڈ کارپٹ پرمہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
امیتابھ کی تھیٹر میں جاکر فلم دیکھنے کی درخواست
 اس سے قبل فلم اونچائی کے ستارے امیتابھ بچن کے شو کون بنے گا کروڑ پتی میں پہنچے تھے، جن میں انوپم کھیر،بومن ایرانی اور نینا گپتا شامل تھے۔ اس شو کے دوران میزبان امیتابھ بچن نے اپنی فلم کی تشہیر کرتے ہوئے عوام سے تھیٹر میں جاکر فلم دیکھنے کی درخواست کی تھی۔امیتابھ بچنے نے کہا’’تھیٹر جاکر ٹکٹ خریدکر پکچر دیکھنے کا جو مزا ہے وہ کچھ اور ہی ہوتا ہے، کرپیا کرکے جائیے گا تھیٹر میں ہماری تصویریں دیکھنے،آج کل بڑی مارا ماری چل رہی ہے، کوئی جا ہی نہیں رہا ہے تھیٹر میں۔ ہاتھ جوڑ تے ہیں ہم آپ کے۔ ٹکٹ لے کر جائیے گا۔‘‘
 اونچائی،دوستوں کے ایورسٹ سر کرنے کی کہانی ہے
 واضح رہے کہ فلم اونچائی کی کہانی دوستوں کے ایک گروپ کےگرد گھومتی ہے، جو اپنے مرحوم دوست کی یاد تازہ کرنےکیلئے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنےکا فیصلہ کرتےہیں۔فلم میں امیتابھ بچن، ڈینی ڈینزونگپا، نیناگپتا اور پرینیتی چوپڑا بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK