• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلمان خان کالی لنگی میں نظر آئے

Updated: December 02, 2022, 1:13 PM IST | Mumbai

حال ہی میں بالی ووڈ کے ’بھائی جان‘ سلمان خان کا ایک ویڈیومنظر عام پر آیا ہے۔

Salman khan;Picture:INN
سلمان خان؛ تصویر: آئی این این

 حال ہی میں بالی ووڈ کے ’بھائی جان‘ سلمان خان کا ایک ویڈیومنظر عام پر آیا ہے۔ اس ویڈیو میں سلمان بالکل مختلف انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ دراصل سلمان اس ویڈیو میں کالے رنگ کی لنگی پہنے نظر آ رہے ہیں۔ ایسے میں ویڈیو دیکھنے کے بعد صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ بھائی جان کا یہ روپ ان کی آنے والی فلم’ کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ہوسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان سیٹ سے باہر آنے کے بعد تیزی سے اپنی گاڑی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس دوران ان کے ارد گرد زیڈ پلس سیکوریٹی بھی نظر آتی ہے۔بتا دیں کہ’ کسی کی بھائی کسی کی جان‘ کا بجٹ۱۰۰؍ کروڑ روپے ہے۔ اس فلم کو فرہاد سامجی ڈائریکٹ کررہے ہیں اور سلمان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے تیار کی گئی ہے۔ فلم میں سلمان کے ساتھ پوجا ہیگڑے، شہناز گل اور پلک تیواری بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ پہلے یہ فلم دسمبر۲۰۲۲ء میں ریلیز ہونی تھی لیکن اب یہ۲۱؍ اپریل ۲۰۲۳ء کو باکس آفس پر آئے گی۔
 سلمان خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ فلم `’ٹائیگر۳‘ میں نظر آئیں گے۔ اس کے ساتھ وہ فلم `کسی کا بھائی، کسی کی جان میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ   ان کی  ’دبنگ۴‘ ` اور’ `بجرنگی بھائی جان‘بھی  آرہی ہے۔ سلمان کنگ  خان کی فلم `’پٹھان‘ میں بھی ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔ خبر ہے کہ وہ اس فلم میں ایک کیمیو کریں گے اور اب شائقین انہیں اسکرین پر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK