سلمان خان کی فلم ’سکندر‘‘کا دوسرا نغمہ ’’بم بم بھولے‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم۳۰؍مارچ ۲۰۲۵ء کو عیدالفطرپر ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: March 11, 2025, 10:06 PM IST | Mumabi
سلمان خان کی فلم ’سکندر‘‘کا دوسرا نغمہ ’’بم بم بھولے‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم۳۰؍مارچ ۲۰۲۵ء کو عیدالفطرپر ریلیز ہوگی۔
سلمان خان کی اداکاری سے مزین فلم ’’سکندر‘‘ ۳۰؍مارچ ۲۰۲۵ء عید الفطر پر ریلیز ہوگی۔ گزشتہ ہفتے فلم کا پہلا نغمہ ’’زہرہ جبیں‘‘ ریلیز کیا گیا تھا۔ اس ہفتے فلمسازوں نے فلم کا دوسرا اور نیا نغمہ ’’بم بم بھولے‘‘ ریلیز کیاہے جس میں ہولی کا منظر بیان کیا گیا ہے۔اس فلم میں رشمیکا منداناکو بھی دکھایا گیا ہے۔
سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے اور اس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ’’بم بم بھولے‘‘ ریلیز ہوگیا ہے۔ ’’سکندر‘‘ کی ہدایتکاری ساجد ناڈیاوالا نے کی ہے۔ نغمے کا آغاز یوں ہوتا ہے کہ سلمان خان رقص کررہے ہیں اور فضا میں ہولی کے رنگ معطر ہیں۔ نغمے میں کاجل اگروال کو بھی دکھایا گیا ہے۔ رشمیکا مندانا نے سفید رنگ کی انارکلی کا لباس زیب تن کیا ہے جبکہ وہ سلمان خان کے ساتھ رقص کررہی ہیں۔ سلمان خان کے مداحوں نے بھی نغمے کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ کی ماں نہیں ہے اسلئے انہیں ماں کی محبت دی: فریدہ جلال
’’سکندر‘‘ کب ریلیز ہوگی؟
یاد رہے کہ ساجد ناڈیاوالا کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ۳۰؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ اے آرمرگادوس نے دعویٰ کیا تھا کہ ’’سکندر‘‘ حقیقی فلم ہے جبکہ کسی فلم کا ری میک نہیں ہے۔ انہوں نے فلم کے حقیقی ہونے کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ’’سکندر‘‘ حقیقی فلم ہے۔ فلم کے ہر سین کو صداقت کے ساتھ فلمایا گیا ہے جو شائقین کو تازہ کہانی اور تجربہ فراہم کرے گا۔‘‘