• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلمان خان کو لارنس بشنوئی کی جانب سے پھر دھمکی

Updated: November 08, 2024, 2:59 PM IST | Mumbai

سلمان خان کو لارنس بشنوئی کی جانب سے فلم ’’سکندر‘‘ کے نغمہ نگار کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ دھمکی آمیز پیغام بھیجنے والے شخص نے کہا ہے کہ اگر سلمان خان انہیں بچاسکتے ہیں توبچا لیں۔

Salman Khan, Inset Lawrence Bishnoi. Photo: INN
سلمان خان ، انسیٹ لارنس بشنوئی۔ تصویر: آئی این این

سلمان خان کو جمعرات کی رات نئی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ مبینہ طور پر یہ دھمکی لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو نئی دھمکی موصول ہوئی ہے جس میں سلمان کان کو سنگین نتائج کے متعلق خبردار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو شاہ رخ خان کو بھی مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ دھمکی میں کہا گیا ہے کہ ’’اس فلم کے نغمہ نگار کو جان سے مار دیں گے۔ اگر سلمان خان اسے بچاسکتے ہیں تو بچالیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جموں کشمیراسمبلی میں بی جے پی اراکین کا پُر تشدد احتجاج، مار پیٹ

 یہ پیغام ورلی ٹریفک پویس کو سلمان خان کی نئی فلم ’’سکندر‘‘ کے نغمے ’’میں سکندر ہوں‘‘ کے نغمہ نگار سےمتعلقہ ہے۔ اس ضمن میں ممبئی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو گزشتہ رات سلمان خان کیلئے لارنس بشنوئی کی جانب سے دھمکی موصول ہوئی ہے۔ اس ضمن میں ورلی پولیس نے اجنبی شخص کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔‘‘

شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی
خیال رہے کہ باندرہ پولیس کو جمعرات کو شاہ رخ خان کو مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ یہ دھمکی چھتیس گڑھ کے ایک وکیل فیضان خان کے نمبر کے ذریعے دی گئی تھی۔ تاہم، فیضان خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا فون چوری ہوگیا تھا۔ ممبئی پولیس نے انہیں سمن جاری کیا ہے۔ دھمکی دینے والے نے اپنی شناخت ’’ہندوستانی‘‘ کے طور پر کی ہے اور کہا ہے کہ اگر تاوان نہیں دیا گیا تو وہ شاہ رخ خان کو جان سے مار دیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK