• Tue, 14 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اگر فلم ۳۰۰؍ کروڑ نہ کمائے تو سلمان خان اداس ہوجاتے ہیں: نکھل اڈوانی کا انکشاف

Updated: August 11, 2024, 12:50 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اپنے حالیہ انٹرویو میں نکھل اڈوانی نے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ میرے اچھے تعلقات ہیں۔ تاہم، اگر اداکار کی فلمیں ۳۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار نہیں کرتی تو وہ پریشان اور اداس ہوجاتے ہیں اور مَیں اس کی وجہ نہیں بننا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ ان دونوں نے ’’سلام عشق‘‘ اور ’’ہیرو‘‘ میں ساتھ کام کیا ہے۔ نکھل اڈوانی کی فلم ’’ویدا‘‘ ۱۵؍ اگست کو ریلیز ہوگی۔

Nikkhil Advani. Photo: INN
نکھل اڈوانی۔ تصویر : آئی این این

للن ٹاپ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے فلمساز نکھل اڈوانی نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بھی بتایا۔ واضح رہے کہ ان دونوں نے ’’سلام عشق‘‘ اور ’’ہیرو‘‘ جیسی فلموں میں ساتھ کام کیا ہے۔ ان کی جوڑی کو بالی ووڈ میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ تاہم، ڈائریکٹر نے سلمان کے ساتھ مزید فلمیں نہ کرنے کی وجہ بتائی۔ انہوں نے کہا کہ باکس آفس پر ۳۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کرنے کا ان پر دباؤ ہوتا ہے۔ اس لئے مَیں سلمان کے ساتھ مزید فلمیں کرنے سے ہچکچاتا ہوں۔ 
نکھل نے زور دے کر کہا کہ ’’سلمان خان کی فلموں کو ۳۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کمانا ہوتا ہے۔ اگر ان کی فلمیں اتنی کمائی نہیں کرپاتیں تو اداکار پریشان اور اداس ہوجاتے ہیں۔ اور مَیں اپنی فلموں کے ذریعے ان پر یہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا۔ میں رات کو سکون سے سونا چاہتا ہوں۔ میں ایسی فلمیں بنانا چاہتا ہوں جو ناظرین کے دل و دماغ پر برسوں تک نقش رہے، پھر وہ چاہے ۳۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کریں یا نہ کریں۔ مَیں سلمان کو بہت پسند کرتا ہوں۔ وہ میرے مسیحا ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں۔ ہمارے درمیان اب بھی یہ آپشن ہے کہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں اگر ہم ایک دوسرے کو کال کریں تو پہلا سارے کام چھوڑ کر دوسرے کی مدد کیلئے نکل پڑے گا۔ کسی مشکل کی صورت میں اگر کوئی سلمان کو کال کرتا ہے تو وہ اپنا سارا کام چھوڑ کر اس کی مدد کیلئے جاتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے جانا ہوگا کیونکہ سامنے والا مشکل ہے۔ سلمان انڈسٹری کے مسیحا ہیں لیکن ان کے ساتھ کام کرکے میں ۳۰۰؍ کروڑ روپے کا دباؤ نہیں لینا چاہتا۔‘‘
خیال رہے کہ نکھل اڈوانی کی فلم ’’ویدا‘‘ ۱۵؍ اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی جس میں جان ابراہم اور شروری واگھ نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ یہ فلم باکس آفس پر ’’استری۔۲‘‘ اور اکشے کمار کی ’’کھیل کھیل میں‘‘ سے ٹکرائے گی۔ دریں اثنا، سلمان خان حال ہی میں اے پی ڈھلون کے میوزک ویڈیو ’اولڈ منی‘ میں نظر آئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK