• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلمان خان نے وکی کوشل کو گلے لگایا

Updated: May 29, 2023, 2:07 PM IST | Mumbai

گزشتہ روز ایک ویڈیووائرل ہوا تھا جس میں سلمان خان کی سکیوریٹی ٹیم کو وکی کوشل کو دھکا دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Salman Khan and Vicky Kaushal hugging.
سلمان خان اور وکی کوشل گلے ملتے ہوئے۔

گزشتہ روز ایک  ویڈیووائرل ہوا تھا جس میں سلمان خان کی سکیوریٹی ٹیم کو وکی کوشل کو دھکا دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے   کے بعد وکی کوشل کے مداحوں نے سلمان خان کی رویے پر تنقید کی تھی۔ تاہم اب سلمان نے اس تنازع کو ختم کرتے ہوئے آئیفا راکس کے گرین کارپٹ پر وکی کوشل کو گلے لگاکر ختم کردیا۔
 دریں اثنا آئیفا ایوارڈس کے موقع پر   بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کو سلمان خان کے گارڈ کی طرف دھکیلنے کا ویڈیو وائرل ہونے پر کی جا رہی تنقیدوں اورو ہنگامہ پر  وکی کوشل کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے وکی کوشل نے کہا کہ ’’ چیزیں اس طرح سے واقع نہیں ہوئیں جس طرح وائرل وڈیو میں نظر  آ رہا ہے’’۔انہوں نے کہا کہ اب اس معاملے پر گفتگو کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور لوگ ایک غیر ضروری چیز پر بہت ساری باتیں بنا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK