• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلمان خان ڈینگو سے تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں

Updated: October 25, 2022, 11:25 AM IST | Agency | Mumbai

دیوالی کے بعد بگ باس کیلئے شوٹنگ کا آغاز کریں گے،تب تک کیلئے ہدایتکار کرن جوہر کو میزبانی کیلئے منتخب کیا گیا ہے

Salman Khan .Picture:INN
سلمان خان ۔ تصویر:آئی این این

سپر اسٹار سلمان خان ڈینگوسےبہت تیزی کے ساتھ صحت یاب ہو رہے ہیں۔خبروںکے مطابق سلمان خان ڈینگوبخار کی وجہ سے آرام کر رہے ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔ اداکارکےمنیجرنے بتایا ہے کہ سلمان خان تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ دیوالی کے بعد شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے۔سلمان خان نے ڈینگو میں مبتلاہونے کے بعد رئیلٹی گیم شو ’بگ باس۱۶؍‘ کی میزبانی سے بھی رخصت لی ہوئی ہے۔بگ باس اور سلمان کا رشتہ بہت گہرا ہے، عالم یہ ہے کہ شائقین سلمان کے علاوہ کسی اور کو یہ شو ہوسٹ کرتے ہوئے دیکھنا نہیں چاہتے، لیکن اب لگتا ہے کہ بھائی جان کچھ وقت بگ باس کا یہ سیزن ہوسٹ نہیں کرپائیں گے۔ ایسے میں اب انڈسٹری کے مشہور ڈائریکٹر کرن جوہر یہ کمان سنبھالے ہوئے ہیں۔ ویسے گزشتہ دنوں یہ خبر آئی بھی تھی کہ اس ویک اینڈ   میںسلمان خان نہیں بلکہ کرن جوہر شوکی میزبانی کرسکتے ہیں لیکن تب اس کے پیچھے کی وجہ سے سمجھ نہیں آئی تھی۔ اب یہ مانا جاسکتا ہے کہ کرن کے شو ہوسٹ کرنے کے پیچھے وجہ سلمان خان کی طبیعت خراب ہونا ہے۔
کرن جوہرپہلے بھی بگ باس ہوسٹ کرچکے ہیں 
 بتادیں کہ کرن جوہر پہلے بھی بگ باس ہوسٹ کرچکے ہیں لیکن تب بگ باس ٹی وی پر نہیں او ٹی ٹی پر ٹیلی کاسٹ ہوا تھا۔۲۰۲۱ء میں کرن جوہر بگ باس او ٹی ٹی ہوسٹ کرتے نظر آئے تھے۔ حال ہی میں کرن جوہر اپنے شو کافی وِد کرن سیزن۷؍ کے حوالےسے کافی سرخیوں میں رہے ہیں۔ سلمان خان کے آئندہ کے پروجیکٹوں کی  بات کریں تو وہ  ان دنوں اپنی آنے والی فلم ٹائیگر۳؍ اور ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی شوٹنگ کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK