• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے گانےکا ٹیزر ریلیز

Updated: March 21, 2023, 10:45 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارسلمان خان کی آنےوالی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘کا گانا ’جی رہے تھے ہم ‘ کا ٹیزر ریلیز ہو گیا ہے۔ 

A scene from Salman`s film song `Jee Rahe Had Hum`
سلمان کی فلم کے گانے’ جی رہے تھے ہم‘کا ایک منظر

بالی ووڈ اداکارسلمان خان کی آنےوالی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘کا گانا ’جی رہے تھے ہم ‘ کا ٹیزر ریلیز ہو گیا ہے۔ 
 سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے سلسلے میں چرچا میںہیں۔اس فلم کےگانے ’جی رہے تھےہم ‘ کا دھماکے  دارٹیزر ریلیزہو گیا ہے۔ اس گانے میں سلمان کے ساتھ پوجا ہیگڑےرومانس کرتی نظر آ رہی ہے۔ اس گانے کو سلمان خان نے گایا ہے۔ سلمان خان اورپوجا ہیگڑے نے گانے کا ٹیزر اپنے  اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ سےشیئر کیا ہے۔ سلمان خان نےبتایا ہے کہ فلم ’ کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کاتیسراگانا ’ جی رہے تھے ہم ‘۲۱؍مارچ یعنی منگل کو ریلیز کیا جا ئے گا۔
 سلمان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں’ پوجا ہیگڑے‘ کےساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔ کسی کابھائی کسی کی جان کا پروڈکشن سلمان خان کے ہی پروڈکشن ہاؤس میں کیا گیا ہے ۔ یہ ایک ایکشن پیکڈ فلم  ہے، فرحاد سامجی نے  ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئےہیں۔سلمان اور پوجا کے علاوہ اس فلم میں شہناز گل،پلک تیواری،وینکٹیش دگوبتی،جگ پتی بابو، بھومیکا چاؤلہ، ویجیندر سنگھ ، ابھی منیو سنگھ ،راکھو جیال، سدھارتھ نگم ،جسی گل اور ونالی بھٹناگرجیسے ستارے نظر آئیںگے۔وہیں فلم میں ہنی سنگھ اور ’آر آر آر‘ فیم رام شرن مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔کسی کا بھائی کسی کی جان ۲۱؍ اپریل ۲۰۲۳ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK