• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر جاری، منموہن سنگھ کے انتقال سے ٹل گیا تھا

Updated: December 29, 2024, 11:24 AM IST | Mumbai

سلمان خان کی فلم جس کا سب سے زیادہ انتظار کیا جارہا ہے یعنی ’سکندر‘ کا ٹیزرریلیز کر دیا گیاہے۔ ایک منٹ ۴۱؍سیکنڈ کے ٹیزر میں سلمان خان کا زبردست ایکشن دیکھا جا سکتا ہے۔

A look from the teaser of Salman Khan`s upcoming film `Sikandar`. Photo: INN.
سلمان خان کی آنے والی فلم’سکندر‘ کے ٹیزر سے ایک جھلک۔ تصویر: آئی این این۔

سلمان خان کی فلم جس کا سب سے زیادہ انتظار کیا جارہا ہے یعنی ’سکندر‘ کا ٹیزرریلیز کر دیا گیاہے۔ ایک منٹ ۴۱؍سیکنڈ کے ٹیزر میں سلمان خان کا زبردست ایکشن دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹیزر کا بیک گراؤنڈ میوزک بھی عمدہ ہے۔ فلم سکندر کے ہدایت کار اے آر مروگادوس نےاپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ٹیزر جاری کرنے کا اعلان کیاہے۔ اسے ناڈیاڈوالا گرینڈسن کے یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا ہے۔ ٹیزر میں سکندر کے کردار میں نظر آنے والے سلمان خان ماسک پہنےبیک وقت کئی لوگوں کا سامنا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ 
ٹیزر میں ان کا ڈائیلاگ ہے، میں نے سنا ہےکہ بہت سے لوگ میرے پیچھے ہیں، بس میرے پلٹنے کی دیر ہے۔ اس ڈائیلاگ اور بہترین بیک گراؤنڈساؤنڈ سے سلمان خان ایک ایک کر کے سب کو تباہ کر دیتے ہیں۔ 
ابتدائی طور پر فلم سکندر کا ٹیزر ۲۷؍دسمبر کو سلمان خان کی ۵۹؍ ویں سالگرہ کے خاص موقع پرریلیزہونے والاتھا لیکن۲۶؍ دسمبرکو جیسے ہی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال کی خبر آئی، اس ٹیزر کی ریلیزکو ملتوی کر دیا تھا۔ ناڈیاڈوالا گرینڈ سن نے ایکس پلیٹ فارم(سابقہ ٹویٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’ہمارے عزت مآب سابق وزیراعظم منموہن سنگھ جی کے انتقال کی وجہ سےہمیں یہ بتاتے ہوئے دکھ ہورہا ہے کہ ’سکندر‘ کے ٹیزر کی ریلیز کو ۲۸؍دسمبرصبح ۱۱؍بجکر۷؍منٹ تک کیلئے ملتوی کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK