رتیش دیشمکھ کے ایک شو میں سلمان خان نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ سنیل شیٹی کے شوروم میں گئے تھےاورپیسے کم ہونے کے سبب ایک جینس ہی خرید سکے تھے
EPAPER
Updated: June 25, 2022, 12:50 PM IST | Agency | Mumbai
رتیش دیشمکھ کے ایک شو میں سلمان خان نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ سنیل شیٹی کے شوروم میں گئے تھےاورپیسے کم ہونے کے سبب ایک جینس ہی خرید سکے تھے
بالی ووڈ کا `دبنگ کہیں یا `بھائی جان، سلمان خان کی زبردست فین فالوونگ ہے۔ گزشتہ۳؍ دہائیوں سے وہ اپنی اداکاری سے مسلسل لوگوں کا دل جیتتے آ رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے کئی سپر ہٹ فلمیں بھی دیں، اور کئی بار فلاپ ثابت ہوئیں، لیکن فین فالوونگ کے معاملے میں انہوں نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ سلمان ریل لائف سے لے کر حقیقی زندگی تک بہت مشہور رہے ہیں، ان کی اپنی حقیقی زندگی کی ایسی کہانیاں، جو ان کی ریل لائف کے ساتھ بھی ہٹ رہی ہوں گی۔دیکھا گیا ہےکہ سلمان خان اپنے ہم عصر اداکاروں کی بہت عزت کرتے ہیںپھر وہ چاہے سنجے دت ہوں یاگووندا ، جیکی شراف ہو یاسنی دیول اور سنیل شیٹی ہویا انل کپور۔ ہم آپ کو سلمان خان کے بارے میں ایک ایسی بات بتانے جا رہے ہیں جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے اور ساتھ ہی آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی ۔ایسا اس لئے کہ سلمان خان خود بھی یہ بات بیان کرتے ہوئے سب کے سامنے رو پڑے تھے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ہم سلمان کی بات کر رہے ہیں تو اس میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی کا تار کیسے جڑ گیا؟ اب ان چیزوں کو جاننے کے لیے آپ کو ابوظہبی جانا پڑے گا، جی ہاں یہ کہانی ابوظہبی میں شروع ہونے والے اس سال کے آئیفا سے شروع ہوتی ہے۔
بتاتے چلیں کہ۲۵؍جون کو کلرز چینل پر آئیفا ایوارڈز نشر کیاجائے گا اور کلرز کی جانب سے اسی ایوارڈز کا ایک ویڈیو کلپ ٹوئٹ کیا گیا ہے، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس کلپ کو دیکھ کر سلمان خان کے مداح جذباتی ہو رہے ہیں۔ دراصل اس کلپ میں شو کی میزبانی کرنے والے رتیش دیشمکھ سلمان سے پوچھتے ہیں کہ سلمان بھاؤ، آپ کی زندگی کا سب سے یادگار لمحہ کون سا ہے؟ اس بات پر سلمان نے اپنی زندگی کی ایسی کہانی سب کو سنائی کہ سب کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ سلمان کہتے ہیں کہ `کئی سال پہلے پیسے نہیں تھے اور سنیل شیٹی عرف اناکا شوروم تھا تو ایک دن میں وہاں گیا، وہ مہنگی دکان تھی.. میں ٹی شرٹ کے ساتھ جینز نہیں خرید سکتا تھا۔ تو میں نے وہاں سے صرف ایک جینس خریدی اور سنیل دیکھ رہا تھا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں تو اس نے مجھے اپنی طرف سے ایک ٹی شرٹ دی اور دیکھا کہ میری نظر ایک پرس پر ہے، پھر وہ مجھے اپنے گھر لے گیا اور وہ بھی مجھے دے دیا۔