۲۳؍ مارچ کو ریلیز ہونے والے سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ کے ٹریلر نے ۱۰؍ گھنٹے سے بھی کم وقت میں گزشتہ تمام فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 24, 2025, 9:02 PM IST | Mumbai
۲۳؍ مارچ کو ریلیز ہونے والے سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ کے ٹریلر نے ۱۰؍ گھنٹے سے بھی کم وقت میں گزشتہ تمام فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی نئے ریکارڈ بنارہا ہے۔ اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری اور ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ ’’سکندر‘‘ کا بجٹ ۲۰۰؍ کروڑ روپے ہے جس میں سلمان خان کی فیس شامل نہیں ہے۔ فلم میں رشمیکا مندھانا نے ہیروئن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ کاجل اگروال، شرمن جوشی اور پرتیک ببر بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ۲۳؍ مارچ کو ممبئی میں ایک تقریب میں کاسٹ اور عملے کی موجودگی میں ٹریلر ریلیز کیا گیا جس نے ۲۴؍ گھنٹے سے بھی کم وقت میں ۳۶؍ ملین سے زیادہ کمنٹس وصول کئے ہیں۔ اسے ۶۰۰؍ ہزار سے زائد لائیکس مل چکے ہیں۔
’’سکندر‘‘ کا ٹریلر ہر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے۔ ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں یہ ٹریلر ۲۰؍ ملین ویوز کو عبور کرنے والا تیز ترین ہندی فلم کا ٹریلر بن گیا ہے۔ ایک اور ٹویٹر پوسٹ کے مطابق سلمان کے ’’سکندر‘‘ کے ٹریلر نے شاہ رخ خان کی ’’جوان‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ’’جوان‘‘ کے ٹریلر نے اپنی ریلیز کے ۱۰؍ گھنٹوں کے اندر اندر ۱۵؍ پلس ملین ویوز کو عبور کر لیا تھا، جبکہ ’’سکندر‘‘ کے ٹریلر نے ۶؍ گھنٹے میں ۱۶؍ پلس ملین ویوز کو عبور کر لیا تھا۔
سلمان اور رشمیکا میں ۳۱؍ سال عمر کا فرق
سلمان خان نے رشمیکا مندھانا کے ساتھ عمر کے ۳۱؍ سال کے فرق کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’’جب ہیروئن اور ہیروئن کے پاپا کو مسئلہ نہیں ہے تو پھر تمہیں کیوں مسئلہ ہے بھائی؟ جب اس کی شادی ہوگی اور بیٹی ہوگی تو میں اس کی بیٹی کے ساتھ بھی کام کروں گا۔ اسے اس کی والدہ کی اجازت ہوگی۔‘‘ واضح رہے کہ سلمان خان کو عمر کے فرق کے سبب سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا تھا جس کے جواب میں سلمان خان نے ٹرول کی بولتی بند کردی۔ خیال رہے کہ سلمان کی عمر ۵۹؍ سال اور رشمیکا کی ۲۸؍ سال ہے۔ ’’سکندر‘‘ اتوار کو یعنی ۳۰؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو دنیا بھر میں سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ’’ٹائیگر ۳‘‘ کے بعد یہ سلمان کی دوسری فلم ہے جو اتوار کو ریلیز ہوگی۔
ایڈوانس بکنگ
فلم کی ایڈوانس بکنگ ۲۵؍ مارچ کو شروع ہوگی۔ اس ضمن میں سلمان خان اور ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر پوسٹ جاری کیا ہے۔
ADVANCE BOOKING OPENS 25th MARCH https://t.co/W4hrgrLMvv
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) March 24, 2025
In Cinemas from 30th March #SajidNadiadwala’s #Sikandar
Directed by @ARMurugadoss @iamRashmika #Sathyaraj @TheSharmanJoshi @MsKajalAggarwal @prateikbabbar #AnjiniDhawan @jatinsarna #AyanKhan @DOP_Tirru… pic.twitter.com/rLA28mL14O