Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان دعا کرتے تھے کہ ان کی پہلی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ کو کوئی نہ دیکھے

Updated: April 09, 2025, 10:21 AM IST | Mumbai

سپر اسٹار سلمان خان کو بالی ووڈانڈسٹری میں آئے ہوئے تقریباً ۳۶؍ سال ہوچکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک سے ایک عمدہ فلمیں دی ہیں اور وہ آج بھی جواں دلوں کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سپر اسٹار سلمان خان کو بالی ووڈانڈسٹری میں آئے ہوئے تقریباً ۳۶؍سال ہوچکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک سے ایک عمدہ فلمیں دی ہیں اور وہ آج بھی جواں دلوں کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے اداکاری کی دنیا میں۱۹۸۸ءمیںریلیز ہونے والی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘سےقدم رکھاتاہم اس میں ان کا مرکزی کردارنہیں تھا۔ ٹھیک ایک سال بعد، انہوں نے’میں نے پیار کیا‘میں مرکزی اداکارکےطور پر کام کیا اور وہ راتوں رات سپر اسٹار بن گئے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سلمان خان فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘کی ریلیز سے قبل کافی شرمندگی محسوس کر رہے تھے۔ وہ دل میں دعا کر رہےتھے کہ ان کی پہلی فلم کوئی نہ دیکھے۔

ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان نے اپنے ابتدائی دور کے تعلق سے بات کرتے ہوئےاپنی اس شرمندگی اور پھر پہلی فلم’میں نے پیار کیا‘ کی کامیابی کے تعلق سے بات کی۔سپر اسٹار سلمان کاکہناتھا کہ `میں نے اسکرپٹ سننے کے بعد ہی اپنی پہلی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ کو سائن کیا تھاکیوں کہ مجھےاس فلم کی کہانی بہت پسند آئی تھی لیکن جب میں نےفلم میں اپنا کام دیکھا تو مجھے بہت شرمندگی محسوس ہوئی۔ اس فلم میں اپنا کام خود مجھے ہی پسند نہیں آیا۔ یہاں تک کہ میں نے دعائیں کرناشروع کردیں کہ اس فلم کو زیادہ لوگ نہ دیکھیں تاکہ لوگوں کو معلوم نہ ہوسکے کہ میں نے اس فلم میں اتنا خراب کام کیا ہے۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ میں اس زمین پرمیں پہلا شخص ہوں جو نہیں چاہتا تھا کہ کوئی اس کی پہلی فلم دیکھے کیونکہ میں نے اس فلم میں اتنا برا کام کیا تھا کہ مجھے شرمندگی محسوس ہورہی تھی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK