• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آرین خان کی ہدایت کاری والی سیریز میں سلمان خان نظر آئیں گے

Updated: September 20, 2024, 11:16 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 بلاک بسٹر ہٹ پٹھان کے بعد، سلمان خان جلد ہی شاہ رخ خان کے ساتھ آنےوالی سیریز میں ایک کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔

Salman Khan. Photo: INN
سلمان خان۔ تصویر : آئی این این

 بلاک بسٹر ہٹ پٹھان کے بعد، سلمان خان جلد ہی شاہ رخ خان کے ساتھ آنےوالی سیریز میں ایک کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔ خبریں ہیں کہ شاہ رخ خان کےبیٹے آرین خان نے سلمان کو اپنی ڈائریکشن میں بننے والی پہلی سیریزمیں کاسٹ کیاہے۔
 خبروں کے مطابق، سلمان خان اس سیریز کے ایک ایپی سوڈ میں نظر آنے والے ہیں جس کی ہدایت کاری آرین خان کر رہے ہیں۔ کاسٹنگ کے بعد سلمان خان نے سیریز کے ایپی سوڈ کی شوٹنگ بھی مکمل کر لی ہے۔ اس سیریز میں شاہ رخ خان بھی نظر آنے والے ہیں۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہےکہ شاہ رخ اور سلمان اسکرین شیئر کریں گے یا نہیں۔
 رپورٹ میں فلم کے قریبی ذرائع کے حوالے سے لکھاگیا ہے کہ جب سلمان خان کو سیریز کی پیشکش ہوئی تو انہوں نے بغیر کوئی وقت ضائع کیے اس پر رضامندی ظاہرکردی۔ سلمان خان شاہ رخ اور ان کی فیملی کے بہت قریب ہیں۔ وہ آرین خان کی ہدایتکاری میں ڈیبیو کی حمایت کرنے پر بہت خوش ہیں۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان کے بیٹے آرین جلد ہی بالی ووڈ میں ڈائریکشن کے شعبے میں اپنا سفر شروع کرنےجا رہے ہیں۔
 ۲۶؍ سالہ آرین ہندی سنیما کے پس منظر میں سیریز’اسٹارڈم‘ بنا رہے ہیں۔ اس سیریز میں شاہ رخ خان بھی ایک کیمیو کرنے جا رہے ہیں۔ تاہم چند روز قبل کوئی موئی میں شائع ہونے والی ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آرین خان فلم سے اپنے والد کےکیمیو کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ آریان نہیں چاہتے کہ سیریز میں کوئی یہ کہے کہ انہیں اسٹار کڈ ہونے کا فائدہ ملا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK