• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’سنگھم اگین‘‘ میں سلمان خان نہیں نظر آئیں گے: فلمی نقاد ترن آدرش

Updated: September 21, 2024, 9:59 PM IST | Mumbai

چند دنوں سے آن لائن افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اجے دیوگن کی دیوالی ۲۰۲۴ء پر ریلیز ہونے والی فلم ’’سنگھم اگین‘‘ میں سلمان خان ’’دبنگ‘‘ کے چلبل پانڈے کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ تاہم، فلمی نقاد ترن آدرش نے اسے جھوٹی خبر قرار دیا ہے۔

Salman Khan as Chulbul Pandey in Dabangg. Photo: INN
سلمان خان ’’دبنگ‘‘ میں چلبل پانڈے کے کردار میں۔ تصویر: آئی این این

اجے دیوگن کی ’’سنگھم اگین‘‘ دیوالی ۲۰۲۴ء پر ریلیز ہونے والی ہے۔ ریلیز سے پہلے ہی فلم میں سلمان خان کے کیمیو کے حوالے سے افواہیں آن لائن گردش کرنے لگیں۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سلمان، روہت شیٹی کی کاپ یونیورس فلم میں اپنے دبنگ کردار ’’چلبل پانڈے‘‘ کو پیش کرتے نظر آئیں گے۔ تاہم، بالی ووڈ کے تجارتی تجزیہ کار اور فلمی نقاد ترن آدرش نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے انہیںجھوٹ قرار دیا ہے۔ انسٹاگرام پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے لکھا کہ ’’چلبل پانڈے، سنگھم اگین میں؟ جھوٹی خبر... ایسا لگتا ہے کہ افواہیں اوور ٹائم کام کر رہی ہیں۔ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ سلمان خان کا مشہور کردار، چلبل پانڈے، سنگھم اگین میں نظر آئے گا۔ آئیے حقائق پر قائم رہیں: سنگھم اگین میں سلمان خان / چلبل پانڈے شامل نہیں ہوں گے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Taran Adarsh (@taranadarsh)

ترن آدرش نے یہ بھی بتایا کہ سلمان خان ورون دھون کی بے بی جان میں کیمیو کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’پیارے بھائی کے پرستار، سلمان بے بی جان (کرسمس ۲۰۲۴) میں ایک خصوصی کیمیو کریں گے، جس میں ورون دھون مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ اس کے بعد ’’سکندر‘‘ (عید ۲۰۲۵ء) میں وہ (سلمان خان) مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK