• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان نے ہالی ووڈ فلم ’’دی سیون ڈوگ‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی

Updated: February 21, 2025, 6:00 PM IST | Mumabi

سلمان خان نے عرب فلم ’’دی سیون ڈوگ‘‘کیلئے اپنی مہمان اداکاری مکمل کر لی ہے۔ یاد رہے کہ اس فلم میں سنجے دت نے بھی مہمان اداکاری کی ہے۔

Sanjay Dutt and Salman Khan. Photo: INN
سنجے دت اور سلمان خان۔ تصویر:آئی این این

اس ہفتے کے آغاز میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سلمان خان اور سنجے دت بین الاقوامی سطح پر بڑے بجٹ بننے والی ایک فلم میں بطور مہمان اداکار نظر آئیں گے۔ تاہم، اس پروجیکٹ کے تعلق سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ سعودی عربیہ میں کی جارہی ہے۔ سلمان خان نےاپنے حصے کی اداکاری مکمل کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق اس تھریلر فلم کا عنوان ہوگا’’دی سیون ڈوگ‘‘ اور اس میں مصری اداکار کریم عبدالعزیز اور احمد عز کلیدی کردار میں نظر آئیں گے۔ ہدایتکار عدیل العربی اور بلال فلاح، جو اپنی بلاک بسٹر فلم ’’بیڈ بوائز: رائیڈ اور ڈائی‘‘ (۲۰۲۴ء )کیلئے جانے جاتے ہیں، اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: ہالی ووڈ فلم میں سلمان خان اور سنجے دت کا کیمیو، سعودی عرب میں شوٹنگ جاری

فلم میں سلمان خان اور سنجے دت کے کردار کی تفصیلات مخفی رکھی گئی ہیں جنہوں نے ۱۷؍ فروری ۲۰۲۵ءسے اپنے حصے کی شوٹنگ شروع کر دی تھی۔ فلم کی شوٹنگ کی ویڈیو بھی لیک ہوئی تھی۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ’’سلمان خان نے ریاض مارکیٹ کے قریب سیکوئنس شوٹ کیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو فلم کے ایک سیکوئنس کی شوٹنگ مکمل کی تھی اور اپنے بھتیجے آیان اگنی ہوتری کے پہلے البم کے لانچ کیلئے دبئی چلے گئے ہیں۔‘‘’’دی سیون ڈوگ‘‘میں سلمان خان کی موجودگی حیران کن نہیں ہے کیونکہ ترکی الشیخ، جو سلمان خان کے دوست ہیں، نے یہ تھریلر فلم لکھی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK