• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سارہ علی خان کے انکل کہنے پر سلمان خان کا رد عمل 

Updated: June 27, 2022, 1:48 PM IST | Agency | Mumbai

آئیفا ایوارڈز۲۰۲۲ء  کا ایک نیا پرومو ویڈیو سامنے آیا ہے ، جس میں سارہ علی خان ، سلمان خان کی ٹانگ کھینچتی نظر آرہی ہیں ۔

Salman Khan`s and Sara Ali Khan.Picture:INN
سارہ علی خان اور سلمان خان۔ تصویر: آئی این این

آئیفا ایوارڈز۲۰۲۲ء  کا ایک نیا پرومو ویڈیو سامنے آیا ہے ، جس میں سارہ علی خان ، سلمان خان کی ٹانگ کھینچتی نظر آرہی ہیں ۔ وہ انہیں `انکل کہتی ہیں۔ بعد میں دونوں نے ۱۹۹۷ء کی فلم `’جڑواں‘ کے ایک گانے پر ڈانس بھی کیا ۔ بتادیں کہ آئیفا ایوارڈس ابو ظہبی میں ۲؍ سے ۴؍ جون تک منعقد ہوا تھا ۔آئیفا میں وکی کوشل ، شاہد کپور اور اننیا پانڈے سمیت کئی بالی ووڈ ستاروں نے حصہ لیا تھا ۔ ویڈیو میں سارہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ وہ سلمان `انکل کے ساتھ کوئی برانڈ لانچ کرنا چاہتی ہیں ۔ سلمان جواب دیتے ہیں کہ `آپ کی فلم گئی ۔ سارہ اداس چہرہ بنا کر پوچھتی ہیں کہ `میری فلم کیوں گئی؟اس کے جواب میں سلمان خان کہتے ہیں کہ آپ نے سب کے سامنے `انکل ` بلایا ہے ۔ سارہ جواب دیتی ہیں کہ `آپ نے ہی مجھے انکل کہنے کیلئے کہا تھا ۔ دونوں پھر۱۹۹۷ء کی فلم جڑواں کے گانے پر تھرکنے لگتے ہیں ۔ ویڈیو ایک فین نے  تبصرہ کیا ’’ وہ ہمیشہ اسٹیج پر جادو بکھیرتے ہیں ۔‘‘ ایک یوزر نے لکھا ’’ ہاہاہا سارا کافی پیاری ہے ۔‘‘وہیں ایک دیگر یوزر نے مزاحیہ انداز میں لکھا’’ سارہ نے سلمان کو غصہ دلادیا ہے۔‘‘ دوسرے فین نے کہا’’ یہ دیکھنے کیلئے مزید انتظار نہیں کرسکتا ۔‘‘ بتادیں کہ آئیفا۲۰۲۲ء  کا انعقاد ابو ظہبی کے اتحاد ایرینا میں کیا گیا تھا ۔ ایوارڈ پروگرام کی میزبانی  سلمان خان نے رتیش دیشمکھ اور منیش پال کے ساتھ کی تھی  ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK