• Tue, 14 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلمان خان کی ٹائیگر۳؍ اب امیزون پرائم پر دیکھ سکتے ہیں

Updated: January 10, 2024, 11:11 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی اسپائی تھریلرفلم ٹائیگر۳؍کو شائقین کی جانب سے بے پناہ پیار ملا ہے۔ اگر آپ اس فلم کو تھیٹرمیں نہیں دیکھ پائےہیں، تب بھی آپ کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ اب آپ اس فلم کو اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر دیکھ سکتے ہیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی اسپائی تھریلرفلم ٹائیگر۳؍کو شائقین کی جانب سے بے پناہ پیار ملا ہے۔ اگر آپ اس فلم کو تھیٹرمیں نہیں دیکھ پائےہیں، تب بھی آپ کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ اب آپ اس فلم کو اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ فلم تھیٹرز کے بعد اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیزہورہی ہے۔حال ہی میں ٹائیگر۳؍ کو او ٹی ٹی پر ریلیز کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ٹائیگر، منیش شرما کی ہدایت کاری میں ، ۱۲؍نومبر۲۰۲۳ءکو دیوالی کے خاص موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی اور بڑی تعداد میں مداحوں نے اسے دیکھا اور پسند کیا تھا۔
 ٹائیگر نےشاندار اوپننگ کے ساتھ نمائش کا آغازکیا تھا۔یہ فلم ۵؍ہفتے تک باکس آفس پر چھائی رہی۔ ٹائیگر۳؍ نے گھریلو باکس آفس پر ۲۸۵؍کروڑروپے کمائے۔ تھیٹروں میں زبردست پیسہ کمانےکےبعد، فلم اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔سنیچر۶؍جنوری کو، یہ اعلان کیا گیا کہ سلمان خان اور کترینہ کیف اسٹارر فلم ٹائیگر۳؍ ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جارہی ہے۔ہم واضح رہے کہ ایک تھا ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے اور اب ٹائیگر۳؍ بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK