پٹھان کی زبردست کامیابی سے سرشار یش راج پروڈکشن نے اپنی آئندہ ملٹی اسٹارایکشن فلم کا اعلان کردیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 13, 2023, 1:18 PM IST | Mumbai
پٹھان کی زبردست کامیابی سے سرشار یش راج پروڈکشن نے اپنی آئندہ ملٹی اسٹارایکشن فلم کا اعلان کردیا ہے۔
پٹھان کی زبردست کامیابی سے سرشار یش راج پروڈکشن نے اپنی آئندہ ملٹی اسٹارایکشن فلم کا اعلان کردیا ہے۔ پٹھان میں بالی ووڈ کے بھائی جان، سلمان خان مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے تھے۔ کنگ خان اور بھائی جان کی جوڑی کو فلم بینوں نے خوب پسند کیا۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے یش راج نے دونوں سپراسٹارز کو پردہ سیمیں پر پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اب خبر ہے کہ اس فلم میں ہالی ووڈ کے مقبول اداکار جیسن موموا (ایکوا مین) بھی اہم کردار نبھاسکتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اسٹار جیسن موموا ممکنہ طور پر شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ میں نظر آئیں گے۔ خیال رہے کہ اس فلم کی ہدایت کاری فلمساز سدھارتھ آنند کر رہے ہیں، جنہوں نے اس سے قبل بلاک بسٹر فلم پٹھان اور وار(۲۰۱۹ء) میں بھی ہدایت کاری کی ذمہ داری نبھائی تھی۔ تاہم نئی آنے والی فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ میں اویناش سنگھ راٹھور عرف ٹائیگر کا کردار سلمان خان جبکہ پٹھان کا کردار شاہ رخ خان ادا کررہے ہیں۔ فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘میں سلمان خان اور شاہ رخ خان۳۰؍ سال بعد ایک ساتھ بڑے اسکرین پر نظر آئیں گے۔ ان دونوں اداکاروں نے آخری بار۱۹۹۵ء کی فلم ’کرن ارجن‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور اس فلم کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔ اس سے قبل شاہ رخ اور جیسن موموا کی ملاقات ریاض میں۲۰۱۹ء کے دوران دی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری فورم جوائے فورم۱۹؍ میں ہوئی تھی جہاں انہوں نے جیکی چن اور جین کلاڈ وان ڈیمے کے ساتھ تصاویر کھنچوائی تھی۔ ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ بولی ووڈ کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہوگی جو ۲۰۲۵ء میں ریلیز کی جائے گی۔