• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سمانتھا رتھ پربھو اور ورون دھون کی’’سیٹاڈل: ہنی بنی‘‘ ۷؍ نومبر کو ریلیز ہوگی

Updated: October 14, 2024, 5:59 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

فلمسازوں نے ’’سیٹاڈل : ہنی بنی‘‘ کا حال ہی میں ٹیزر ریلیز کیا تھا جو ایک سنسنی خیز جاسوسی سیریز پر مبنی ہے۔

Samantha Ruth Prabhu And Varun Dhawan. Photo: INN
سمانتھا روتھ پربھو اور ورون دھون۔ تصویر : آئی این این

ورون دھون اور سما نتھا رتھ پربھو کی بے صبری سے انتظار کی جانے والی یکشن سیریز ’’سیٹاڈل : ہنی بنی‘‘ کا ٹریلر ۱۵؍اکتوبر کو ریلیز ہوگا۔ اس کی تصدیق امیزون پرائم نے کی ہے۔ پلیٹ فارم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤ نٹ پر سیریز کا پوسٹر شیئر کیا جس میں مرکزی اداکاروں کو سیاہ لباس میں ہاتھوں میں بندوقیں  لئے ایکشن میں دکھایا گیا ہے۔ یہ سریز جو ایکشن سے بھرپور  ہے، ۷؍نومبر۲۰۲۴ء کو ریلز ہوگی۔  مداح کو بے صبری سے اس ایکشن جاسوسی  تھریلر سریزکا انتظار ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)


اس ایکشن سریز کی ہدایتکاری مشہور جوڑی راج اور ڈی کے نے کی ہے۔ ورون دھون اور سما نتھا رتھ پربھو مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ انٹرنیشنل سیٹاڈل یونیورس کا حصہ ہے جسے فلمی ناقدین نے خوب سراہا تھا۔اس سیریز میں رچرڈ میڈن اور پرینکا چوپڑہ نے اداکاری کی تھی۔
سیریز کے جاری کردہ ٹیزر میں ورون اور سمانتھا کوزبردست ایکشن کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 
سال کے شروع میں سریز کے بارے میںٹائمز آف انڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سمانتھا نے کہا تھا کہ ’’میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں کبھی ایکشن کرسکوں گی۔ لیکن آج میرے لئے اس تقریب میں ہونا ہی ایک کامیابی کی بات ہے کیونکہ آخری لمحہ تک میں نے سوچا نہیں تھا کہ میں یہ کرسکوں گی۔ میں نے سوچا نہیں تھاکہ میںسیٹاڈل کا حصہ بنوں گی۔ میں راج، ڈی کے، سیتا اورامیزون کی شکر گزار ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK