• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سمانتھا روتھ پربھو نے مائیو سائٹس کی تشخیص سے پہلے’’مشکل سال‘‘ کو یاد کیا

Updated: February 20, 2024, 6:12 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سمانتھا نے کہا کہ’’ اٹومیمون کی حالت زندگی بھر رہتی ہے۔ ‘‘

Samantha Ruth Prabhu. Photo: INN
سمانتھا روتھ پربھو۔ تصویر : آئی این این

پیر کو سما نتھا روتھ پربھو نے اپنے ہیلتھ پوڈکاسٹ’’ ٹیک ۲۰ ‘‘ کا پہلا ایپی سوڈ ریلیز کیا۔ اس پوڈ کاسٹ میں فلاح و بہود کے کوچ اور ماہر غذائیت الکیش شروتری شامل تھے۔ سمانتھا نے اٹوامیمون کی حالت اور ’’مشکل سال‘‘ کے بارے میں  بات کی۔ انہوں نے مایو سائٹس کی تشخیص سے پہلے ۲۰۲۱ ء میں ناگا چیتنیا سے علاحدگی کا اعلان کیا تھا۔ اس جوڑے نے شادی کے ۴؍ سال کے بعد علاحدگی کی تھی۔ سمانتھا نے کہا کہ ’’مجھےخاص طور پر یاد ہےکہ اس سے ایک سال پہلے مجھے ایک مسئلہ در پیش تھا۔ وہ سال میرے لئے کافی مشکل تھا۔ مجھے خاص طور پر وہ دن یاد ہے جب مجھے لگتا ہے کہ میرا دوست، ساتھی، منیجر ہمانک اور میں ممبئی سے واپس سفر کررہے تھے، اور یہ پچھلے سال کے جون میں  تھا، اور میں نے اسے آخر کار بتایا کہ میں سکون محسوس کررہی ہوں۔ میں نے بہت دنوں بعد سکون اور آرام دہ محسوس کیا تھا، اور مجھے محسوس ہوا کہ آخر کار میں سانس لے سکتی ہوں اور آرام کرسکتی ہوں، اور اب اٹھ کر اپنے کام پر توجہ دے سکتی ہوں اور اسے مزید اچھا کرسکتی ہوں اور میں اس شرط پر اٹھ بیٹھی۔ ‘‘ سمانتھا نے ہیلتھ پوسٹ کاڈ شروع کرنے کہ بارے میں کہا کہ ’’ میں اس پوسٹ کاڈ کو کرنا چاہتی تھی اس کی وجہ یہ تھی کہ اس تجربے کے بعد میں جس تکلیف دہ تجربے سے گزرچکی ہوں، اٹومیمون کی حالت زندگی بھر رہتی ہے اور فی الحال میں اس حالت سےاب بھی لڑرہی ہوں۔ میں لوگوں کو افسوس کرنے کی بجائے محفوظ رہنا پسند کروں گی۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Samantha (@samantharuthprabhuoffl)

اکتوبر ۲۰۲۰ء میں سمانتھا روتھ پربھو نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرکےمائیو سائٹس کے بارے میں بتایا تھا۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Samantha (@samantharuthprabhuoffl)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK