تھیٹر،ٹیلی ویژن اور فلموں کے تجربہ کاراداکار سمیر کھاکھر جنہیں ٹیلی سیریز’نکڑ‘ میں ’کھوپڑی‘کےکردار کے لیے یاد کیا جاتا ہے
EPAPER
Updated: March 16, 2023, 4:18 PM IST | Mumbai
تھیٹر،ٹیلی ویژن اور فلموں کے تجربہ کاراداکار سمیر کھاکھر جنہیں ٹیلی سیریز’نکڑ‘ میں ’کھوپڑی‘کےکردار کے لیے یاد کیا جاتا ہے
تھیٹر،ٹیلی ویژن اور فلموں کے تجربہ کاراداکار سمیر کھاکھر جنہیں ٹیلی سیریز’نکڑ‘ میں ’کھوپڑی‘کےکردار کے لیے یاد کیا جاتا ہے، بدھ کو یہاں انتقال کر گئے۔ وہ ۷۰؍ سال کے تھے۔ خاندان کے ایک رکن نے بتایا کہ کھاکھر طویل عرصےسےبیمار تھے اور آج علی الصباح ممبئی کے مضافاتی علاقےبوریولی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میںمتعدد اعضاء کی خرابی کے باعث دم توڑ گئے۔ ان کی آخری رسومات بوریولی مغرب میں واقع وزیرا ناکہ قبرستان میں طے کی گئی ہیں۔ایک کثیر الثانی شخصیت کے حامل گول چہرے پربڑی آنکھوں والے کھاکھر نے ۸۰ء اور ۹۰ء کی دہائی میں کئی فلموں میں چھوٹےمگر پراثر رول ادا کئے۔کندن شاہ اورسعید اخترمرزا کی ہدایت کاری میں بنائے گئےمقبول کامیڈی سیریل’نکڑ‘میںایک شرابی کےکردار کیلئےمشہور ہوئے، جو ۱۹۸۶ءمیں دوردرشن پر ٹیلی کاسٹ ہوتا تھا۔ انہوں نے بالی ووڈکی ۴۰؍سےزیادہ فلموں، گجراتی تھیٹرڈراموں، نصف درجن ٹیلی سیریلز بشمول ’نیا نکڑ‘اور تازہ ترین ایک ویب سیریز ’سن فلاور‘ (۲۰۲۱ء)میں بڑے اور چھوٹے کردارادا کیے، جس میںاس وقت کے اعلیٰ ہدایت کاروں اوراداکاروں کے ساتھ کام کیا