Inquilab Logo

سنجے دت اورارشد وارثی پھریکجا

Updated: January 28, 2023, 11:14 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور ارشد وارثی کی سپر ہٹ جوڑی ایک بار پھر سلور اسکرین پر دھوم مچاتی نظر آئے گی۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور ارشد وارثی کی سپر ہٹ جوڑی ایک بار پھر سلور اسکرین پر دھوم مچاتی نظر آئے گی۔سنجے دت اور ارشد وارثی ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘اور’لگےرہو منا بھائی‘میں ایک ساتھ کام کرچکےہیں۔سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی ایک بار پھردھوم مچاتی نظرآئے گی۔ سوشل میڈیاپرسنجے دت اور ارشد وارثی کی جیل میں قید تصویرسامنے آئی ہے۔سنجے دت نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے کہا،’’ہمارا انتظارزیادہ طویل ہو گیا ہے، لیکن انتظار آخرکار ختم ہو گیا، میرے بھائی @ ارشد وارثی کے ساتھ ایک اور دلچسپ فلم میں ایک ساتھ آرہے ہیں… آپ کو دکھانے کیلئےانتظار نہیں کر سکتا، بنیں رہیں!‘‘وہیں ارشد وارثی نے بھی سنجے دت کے ساتھ دوبارہ ہاتھ ملانے پر جوش ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا، ’’آخر کار، یہ ہو رہا ہے! اپنے بھائی سنجے دت کے ساتھ ایک اور تفریحی فلم کے لیے ٹیم بنارہےہیں اور ہمارا انتظار آپ سے زیادہ طویل ہے۔‘‘اس فلم کی ہدایت کاری سدھانت سچدیو کریں گے اور یہ تھری ڈائیمینشن موشن پکچرز کے بینر تلے پروڈیوس ہوگی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK