• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دپیکا سے پہلی ملاقات نے سنجے لیلا بھنسالی کو مسحور کردیا تھا

Updated: October 08, 2024, 5:14 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سنجے لیلا بھنسالی نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ جب پہلی بار دپیکا پڈوکون سے ملے تھے تو گنگ رہ گئے تھے۔ انہوں نے اتنی خوبصورتی اسے سے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔

Sanjay Leela Bhansali With Deepika Padukone. Photo: INN
سنجے لیلا بھنسالی دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ۔ تصویر : آئی این این

سنجے لیلا بھنسالی اور دپیکا پڈوکون نے ہدایتکار اور اداکارہ جوڑی کے تحت بالی ووڈ کو ۳؍ سپر ہٹ فلمیں (رام لیلا، باجی راؤ مستانی، پدماوت) دی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ڈائریکٹر نے اپنے اس ردعمل کے بارے میں بتایا جب وہ پہلی بار اداکارہ سے ملے تھے۔ اس ملاقات میں وہ اداکارہ کی خوبصورتی دیکھ کر گنگ رہ گئے تھے۔ ہالی ووڈ رپورٹر سے بات چیت میں سنجے لیلا بھنسالی نے بتایا کہ وہ دپیکا سے ملنے ان کے گھر گئے تھے، اور دپیکا ہی نے دروازہ کھولا تھا اور وہ ان کی خوبصورتی سے حیران رہ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری آنکھیں ان کے پر جم گئی تھیں۔ اتنا حسن اور نزاکت میں نے کبھی کسی اداکار میں نہیں دیکھا، جب انہوں نے بات شروع کی تھی، میں نے محسوس کیا کہ ان کی آواز بھی بہی خوبصورت ہے۔
بھنسالی نے مزید کہا کہ یہ وہی لمحہ تھا جب میں نے سوچ لیا کہ میں دپیکا کو اپنی فلم کیلئے وہ کردار آفر کرسکتا ہوں جو میرے ذہن میں ہے۔ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ’’پھر مجھے احساس ہوا کہ میں صحیح وقت پر صحیح جگہ پر تھا کیونکہ میں جانتا تھا کہ اس لڑکی کو آسانی سے کردار میں ڈھال لیا جائے گا۔ ‘‘
واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی اور دپیکا پڈوکون کی پہلی فلم ’’گولیوں کی راس لیلا: رام لیلا‘‘ تھی۔ کام کے محاذ پر، دپیکا پڈوکون اب ’’سنگھم اگین‘‘ میں نظر آئیں گی۔ روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم یکم نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ دریں اثنا، بھنسالی فی الحال ’’لو اینڈ وار‘‘پر کام کر رہے ہیں جس میں عالیہ بھٹ، وکی کوشل، اور رنبیر کپور اداکاری کریں گے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK