• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنجے مشرا کی فلم گدھ نے ایشیا انٹرنیشنل مقابلہ جیتا

Updated: July 01, 2023, 9:21 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سنجے مشرا کی شارٹ فلم گِدھ: دی سکیوینجر نےایشیا۲۰۲۳ء شارٹ شارٹس فلم فیسٹیول ایونٹ میں ایشیا انٹرنیشنل کمپٹیشن جیت لیا ہے۔

Poster of award winning actor Sanjay Mishra and his film `Gadh`
ایوارڈ جیتنے والےاداکار سنجے مشرا اوران کی فلم’گدھ‘ کا پوسٹر

بالی ووڈ اداکار سنجے مشرا کی شارٹ فلم گِدھ: دی سکیوینجر نےایشیا۲۰۲۳ء شارٹ شارٹس فلم فیسٹیول ایونٹ میں ایشیا انٹرنیشنل کمپٹیشن جیت لیا ہے۔
 سنجےمشرا کو فلم گدھ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈبھی ملا۔ فلم گدھ نے  ایشیا انٹرنیشنل میں بہترین فلم کا خطاب جیتا ہے۔ گدھ کے  ڈائریکٹرمنیش سینی ہیں۔ فلم گدھ میں سنجے مشرا نے ایک ایسے بزرگ کا کردار ادا کیا ہے جس کے پاس کمائی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ اپنی بھوک مٹانے کے لیے مجبوراً اسے کچھ ایسے قدم اٹھانےپڑتے ہیں جس کی وجہ سے اس کی پوری زندگی بدل جاتی ہے۔فلم گِدھ کو ییلانار فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔
 سنجے مشرانےکہا کہ فلم گدھ کو جو پیار مل رہا ہے اس کے لیے میں سب کا شکر گزار ہوں۔ یہ فلم میرے لیے ایک ایسا سفر ہے جسے میں کبھی نہیں بھولوں گا۔ فلم کے عملے میں ہر کوئی بہترین ہے۔ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہمیشہ میرےساتھ رہے گا۔ ہم نے اس سفر میں آنے والے چیلنجز کا ڈٹ کر سامنا کیا۔ ہم نے فلم کے ہر سین کے لیے سخت محنت کی تھی۔ اب جب میں پیچھے مڑ کر سوچتا ہوں کہ ہم نےگھنٹوں بیٹھ کر فلم کے لیے ہر ممکن کوشش کی اور فلم کو اتنا پیار ملا تو میرا دل خوش ہوجاتا ہے۔ ہم نے اس پروجیکٹ کے لیے انتہائی لگن کے ساتھ  سخت محنت کی تھی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK