• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اے وطن میرے وطن کا ٹریلر جاری کردیا گیا

Updated: March 04, 2024, 6:08 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

’’اے وطن میرے وطن ‘‘ میں سارہ علی خان کےساتھ سچن کھیڈیکر، ابھے ورما اور آنند تیواری نظر آئیں گے ۔ فلم میں عمران ہاشمی مہمان کے طورپرکام کریں گے۔

Sara Ali Khan Film Ae Watan Mere Watan. Photo: INN
سارہ علی خان کی فلم اے وطن میرے وطن۔ تصویر : آئی این این

سارہ علی خان کی مرکزی کردار والی فلم ’’اے وطن میرے وطن‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ پرائم ویڈیو انڈیا نے اپنے یوٹیوب چینل پر ۳؍ منٹ کا ٹریلر ریلیز جاری کیا ہے۔ یہ فلم ۱۹۴ء کی ہندوستان چھوڑو تحریک کے پس منظر کی کہانی پر بنائی گئی ہے۔ ٹریلر میں سارہ علی خان کے کردار ’’اوشا‘‘ کو مجاہدِ آزادی کے طور پردکھایا گیا ہے جو قوم کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کروانے  کے لئے لڑتی ہے۔
ٹریلر کو دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ وہ مداحوں کو آزادی سے پہلے کے دور میں لے جاتا ہے، مداحوں کا تعارف ممبئی کی ایک کالج کی ۲۲؍سالہ اوشا سے ہوتا ہے، جو ہندوستان کی آزادی کے حصول میں مدد کرنے کے لئے اپنی جستجو میں ایک زیر زمین ریڈیو اسٹیشن بناتی ہے اور یہ  ایندھن کی طرح کام کرتا ہے۔ یہ ریڈیو اسٹیشن ہندوستان چھوڑو تحریک کو عروج پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیاہے کہ اوشا کے کردار کے ذریعے ہندوستان کی آزادی کی لڑائی کے دوران قوم کے نوجوانوں کی ہمت، قربانیوں اور وسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔

فلم کو کرن جوہر، اپوروا مہتا اور سومن مشرا نے پروڈیوس کیا ہے۔ کنن ایّرکی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سچن کھیڈیکر، ابھے ورما، اسپرش شریواستو، الیکس او نیل اور آنند تیواری بھی اہم کرداروں میں ہیں اور عمران ہاشمی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔ فلم کی کہانی کنن اور دُراب فاروقی نے لکھی ہے۔
اے وطن میرے وطن ۲۱؍ مارچ ۲۰۲۴ءکو ہندی کے ساتھ تمل، تیلگو،ملیالم اور کنڑزبانوں میں  پوری دنیا کے۲۴۰؍ ممالک میں پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK