Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سارہ علی خان فلم ’ہیرو پنتی ٹو‘ سے باہر

Updated: December 19, 2020, 3:02 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی ٹائیگر شیروف کی مشہور فلم ’ہیرو پنتی‘ کے سیکویل سے چھٹی کردی گئی۔سشانتھ سنگھ راجپوت کی موت کے بعد بالی ووڈ فن کاروں کے خلاف ڈرگس کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔

Sara Ali Khan Photo: INN
سارہ علی خان۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی ٹائیگر شیروف کی مشہور فلم ’ہیرو پنتی‘ کے سیکویل سے چھٹی کردی گئی۔سشانتھ سنگھ راجپوت کی موت کے بعد بالی ووڈ فن کاروں کے خلاف ڈرگس کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔ نارکوٹکس بیورو کی تحقیقات کے دوران کئی نامور اداکار ڈرگس کے استعمال میں ملوث ہیں جس میں ایک نام سارہ علی خان کا بھی ہے۔ ان فنکاروں کے خلاف سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم بھی شروع ہو گئی ہے جس کے پیش نظر سارہ کو آنے والی فلم سے ہاتھ دھونا پڑا۔ فلم ’ہیرو پنتی ٹو‘ میں ٹائیگر شیروف کے مد مقابل سارہ علی خان کو کاسٹ کر لیا گیا تھا اور تمام معاملات بھی طے پا گئے تھے لیکن منشیات اسکینڈل میں سارہ کا نام سامنے آنے کے بعد پروڈیوسر کو اپنی فلم خطرے میں نظر آنے لگی جس کے بعد سارہ کی جگہ دوسری اداکارہ کو کاسٹ کرنے پر نظر ثانی شروع کردی گئی۔ یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ سارہ کی فلم سے چھٹی کے بعد اُن کی جگہ فلم ’اسٹو ڈنٹ آف دی ایئر ٹو‘ کی اداکارہ تارا ستاریہ کو کاسٹ کیا گیا ہے جس کے لیے ٹائیگر شیروف نے خود بھی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ ۲۰۱۴ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہیرو پنتی‘ ٹائیگر شیروف کی ڈیبیو فلم تھی جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ کریتی سینن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کے سیکویل کی شوٹنگ کورونا وائرس کے وجہ سے متحدہ عرب امارات میں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK