• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مجھے لگتا ہےمیری ماں کو میرے ساتھ کام کرنا پسندنہیں: سارہ

Updated: December 08, 2021, 12:16 PM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی والدہ اور اداکارہ امریتا سنگھ کے ساتھ ایک اشتہار میں کام کیا ہے۔

Sara Ali and Amrita Singh.Picture:INN
سارہ علی خان اپنی والدہ اور اداکارہ امریتا سنگھ۔ تصویر: آئی این این

اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی والدہ اور اداکارہ امریتا سنگھ کے ساتھ ایک اشتہار میں کام کیا ہے۔ اس کے بعد سارہ نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کی والدہ کو ان کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں ہے۔ سارہ نے اپنے ڈیبیو سے لے کر اب تک چار فلموں میں کام کیا ہے اور فی الحال وہ اپنی آنے والی فلم’ `اترنگی رے ‘کی تشہیر کر رہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں سارہ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ میرے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہیں۔ کیونکہ وہ میری ماں ہیں۔ اگر شوٹ کے دوران میرے چہرے پر بال ہوں تو وہ `’کٹ‘ کہہ کر میرے بالوں کو سیدھا کر سکتی ہیں۔  وہ مجھے سب سے اچھا دکھانا چاہتی ہیںکیونکہ میں ان کی بیٹی ہوں۔ میری ماں کو لگتا ہے کہ آپ کو اپنے کا م میں۱۰۰؍ فیصد محنت کی ضرورت ہے، تب ہی آپ کچھ بھی حاصل کر پائیں گی۔ گھر واپس آتے ہوئے وہ کہتی ہیں، میں نے بہت مزہ کیا اور اچھا کام کیا۔ ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں سارہ نے کہا کہ ان کے والدین سیف علی خان اور ان کی سابق اہلیہ امریتا سنگھ نے بھی اداکاری کا  مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مجھے ہمیشہ کہتے ہیں کہ کوئی بھی فلم صرف دو گھنٹے کی نہیں ہوتی۔ یہ کم از کم ایک سال کا ہوتا ہے۔ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارا کام ہمارا مشغلہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK