• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بگ باس۱۴؍ میں سینئرس کے پاور کےسبب سارہ گھر سے باہر آئیں

Updated: October 16, 2020, 2:03 PM IST | Agency | Mumbai

بگ باس ۱۴؍کو ہٹ بنانے کیلئے میکرس اس مرتبہ دُگنی طاقت لگا رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ شو پر کئی نئے طریقے آزمائے جارہے ہیں اور ان پر کافی پیسہ بھی خرچ کیا جارہا ہے ۔

Sarah Gurpal. Picture:INN
سارہ گرپال ۔ تصویر: آئی این این

بگ باس  ۱۴؍کو ہٹ بنانے کیلئے میکرس اس مرتبہ دُگنی طاقت لگا رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ شو پر کئی نئے طریقے آزمائے جارہے ہیں اور ان پر کافی پیسہ بھی خرچ کیا جارہا ہے ۔ ایسا ہی ایک نیا طریقہ اس شو پر سینئرس کا ہے ۔ سینئرس کی انٹری سے شو کا منظر پہلے ہی پلٹ چکا ہے۔ ہر جگہ سینئرس کی داداگیری چلتی نظر آرہی ہے جس سے فریشر کافی پریشان نظر آرہے ہیں۔ اسی درمیان سینئرس کو ایک پاور دی گئی جس میں انہیں ایک ممبر کو گھر سے باہر کرنا تھا۔ جس کے سبب سارہ گرپال  بگ باس  کے گھر سے باہر ہو گئی ہیں۔  بگ باس میں  حنا خان  کا نام بھی شامل ہے۔ حنا خان کے علاوہ سدھارتھ شکلا   اور گوہر خان بھی اس شو میں بطور سینئرس نظر آرہے ہیں۔ در اصل نشانت، راہل، جان، اعجاز اور ابھینو ،سارہ گھر سے بے گھر ہونے کیلئے نامزد ہوئے تھے۔ ایسے میں سینئر حنا خان ، سدھارتھ شکلا، گوہر خان ۳؍ ناموں کے درمیان الجھے نظر آئے ، یہ تین نام تھے سارہ گرپال، نشانت اور روال کے۔ تینوں سینئرس کو ان تینوں میں کسی ایک کو باہر کرنا تھا۔  ایسے میں جہاں سدھارتھ نے سارہ گرپال کا نام لیا تو وہیں حنا اور گوہر خان نے نشانت کا نام لیا۔  لیکن کسی ایک نام پر اتفاق ظاہر کرنے کے تعلق  سے بگ باس کے حکم  پرتینوں نے مل کر سارہ گرپال کا نام لیا۔تینوں سینئرس  کے مطابق  باقی کے ممبروں کے مقابلے میں مکمل طور پر شو میں خود کو ثابت کرنے میں سارہ گرپال ناکام رہیں۔  سینئرس کے اس فیصلے کے بعد بگ باس نے سارہ کو فوراً گھر سے باہر نکلنے کا حکم دے دیا ۔n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK