شیخ عبدالرحمان السدیس، صدر ادارہ امور مذہبی مسجد الحرام و مسجد نبوی، نے مکہ میں ایک مصنوعی ذہانت ( اے آئی )سے چلنے والا منصوبہ ’’المقرا‘‘ شروع کیا ہے، جو۱۰؍ زبانوں میں قرآنی تعلیم فراہم کرےگا۔
EPAPER
Updated: March 05, 2025, 9:00 PM IST | Riyadh
شیخ عبدالرحمان السدیس، صدر ادارہ امور مذہبی مسجد الحرام و مسجد نبوی، نے مکہ میں ایک مصنوعی ذہانت ( اے آئی )سے چلنے والا منصوبہ ’’المقرا‘‘ شروع کیا ہے، جو۱۰؍ زبانوں میں قرآنی تعلیم فراہم کرےگا۔
شیخ عبدالرحمان السدیس، صدر ادارہ امور مذہبی مسجد الحرام و مسجد نبوی، نے مکہ میں ایک مصنوعی ذہانت ( اے آئی )سے چلنے والا منصوبہ ’’المقرا‘‘ شروع کیا ہے، جو۱۰؍ زبانوں میں قرآنی تعلیم فراہم کرےگا۔ سعودی پریس ایجنسی نے حال ہی میں خبر دی کہ السدیس نے کہا کہ’ المقرا‘ ایک عالمی پلیٹ فارم ہے جو جدید طریقوں، سخت علمی اصولوں، اوراے آئی ٹیکنالوجی کو یکجا کرتا ہے۔یہ پلیٹ فارم تجوید، درست تلفظ، اور حفظ کے کورسز پیش کرتا ہے، جو معیاری اساتذہ کی نگرانی میں ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ماہ رمضان میں اسرائیلی کھجوروں کے بائیکاٹ کی مہم نے زور پکڑا
اس میں شریعت کے مطابق انتظامی نظام شامل ہے جو قرآنی اسٹدی سرکل کی نگرانی کرتا ہے، تفصیلی تجزیاتی رپورٹس فراہم کرتا ہے، اس میں محرک تعلیمی ماحول، لچکدار اندراج، اور معتبر سرٹیفیکیشن نظام بھی شامل ہے۔ ایس پی اےکے مطابق، اس منصوبے کا مقصد مکہ میں مسجد الحرام میں قرآن کے طلباء کے ذہنوں میں اسلامی اقدار کو پروان چڑھانا ہے۔