• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی عرب: شاہ سلمان کی ۶۶؍ ممالک کے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری

Updated: November 18, 2024, 5:31 PM IST | Riyadh

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ۶۶؍ممالک کے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دے دی۔ حج، عمرہ اور زیارت کیلئے خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے حصے کے طور پر۱۴۴۶ھ کے دوران ان عازمین کی چار گروپوں میں میزبانی کی جائے گی۔

King Salman bin Abdulaziz Al Saud. Photo: INN.
شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود۔ تصویر: آئی این این۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے۶۶؍ ممالک کے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دے دی۔ سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق حج، عمرہ اور زیارت کیلئے خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے حصے کے طور پر۱۴۴۶ھ کے دوران ان عازمین کی چار گروپوں میں میزبانی کی جائے گی جس پر عمل درآمد اور نگرانی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کرے گی۔ اس موقع پر وزارت اسلامی امور کے وزیر اور شاہ سلمان پروگرام برائے حج و عمرہ و زیارت کے نگراں اور جنرل سپروائزر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے دنیا کے مختلف ممالک کے مسلمانوں کو اپنے خرچ پر آسانی اور آرام و راحت کے ساتھ عمرہ، زیارت و حج ادا کرنے میں اپنی فراخدلانہ محبت، شفقت اور دلچسپی دکھائی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایران: سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی طبیعت خراب، کوما میں ہیں: رپورٹس

آل الشیخ نے کہا کہ دنیا بھر میں اس پروگرام کے آغاز سے لے کر اب تک اس سے مستفید ہونے والے ممالک کی تعداد ۱۴۰؍سے زیادہ تک پہنچ چکی ہے۔ جہاں آنے والے شاہی مہمانوں کے مملکت آمد سے لے کر ان کی واپسی تک کو ایک مربوط نظام کے مطابق انہیں بہترین خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ آل الشیخ نے کہا کہ وزارت نے اپنی تمام تر توانائیاں شاہی ہدایات پر عمل درآمد کیلئے وقف کی ہوئی ہیں تاکہ شاہی مہمان عمرہ کی تمام ارکان احسن طریقے سے ادا کرسکیں اور مکہ و مدینہ منورہ میں متعدد تاریخی مقامات کا دورہ کرسکیں اور حرمین شریفین کے علماء اور اماموں سے ملاقات بھی کرسکیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK