• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ونٹیج لگژری فیراری کی فروخت: کیا انجلینا جولی مالی پریشانی کا شکار ہیں؟

Updated: October 25, 2024, 10:08 PM IST | Los Angeles

انجلینا جولی کی ونٹیج فیراری کو پیرس میں نیلامی کیلئے پیش کیا گیا ہے جس کی ابتدائی قیمت ۳ء۱؍ ملین ڈالر ہے۔ اس دوران مداحوں میں آن لائن بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا انجلینا جولی مالی پریشانیوں کا شکار ہیں؟ اگر نہیں تو وہ اپنی ونٹیج فیراری کیوں فروخت کررہی ہیں؟

Angelina Jolie. Image: X
انجلینا جولی۔ تصویر: ایکس

گزشتہ چند ہفتوں سے انجلینا جولی مختلف وجوہات کی بناء پر مسلسل خبروں میں ہیں۔ سابق شوہر بریڈ پٹ کے ساتھ ان کی قانونی جنگ کے درمیان، اداکارہ کے متعلق سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ خیال رہے کہ انجلینا جولی نے حال ہی میں اپنی ونٹیج فیراری کو ۳ء۱؍ ملین ڈالر (۹۳ء۱۰؍ کروڑ روپے) میں نیلام کیا۔ جیسے ہی یہ خبر نشر ہوئی، ان کے مداحوں نے ان کے مالی دباؤ کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دیں، اور دعویٰ کیا کہ اداکارہ کے قانونی بل انہیں مالی طور پر کمزور کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ انجلینا جولی نے اپنی ۱۹۵۸ء فیراری ۲۵۰؍ کو پیرس میں نیلامی میں درج کیا ہے۔ یہ لگژری کار ۱۹۵۵ء سے ۱۹۶۰ء کے درمیان تیار کی جانے والی ۳۵۳؍ فیراری میں سے ایک ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’تھامبا‘‘ میں نوازالدین صدیقی ویلن کے کردار میں نظر آسکتے ہیں

اس خبر کے بعد مداح حیران ہیں کہ کیا اداکارہ کو عدالت میں اپنے سابق شوہر کے ساتھ لڑائی کے دوران مالی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو انجلینا اپنی لگژری اور ونٹیج کار کیوں فروخت کرنا چاہتی ہیں؟ واضح رہے کہ فی الحال انجلینا جولی کے اثاثوں کی مالیت ۱۲۰؍ ملین ڈالر (۸ء۱۰۰؍ کروڑ روپے) ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK