• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام نے انہیں فخر محسوس کرایا

Updated: January 17, 2020, 8:15 PM IST | Inquilab Desk | Mumbai

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان نے اسکول میں منعقدہ اسپورٹس مقابلے میں سلور اور برونز میڈل جیتا جس پر شاہ رخ خان اور گوری خان نے پیارا سا رد عمل ظاہر کیا ۔

شاہ رخ خان اور ابرام ۔ تصویر : ٹویٹر
شاہ رخ خان اور ابرام ۔ تصویر : ٹویٹر

ممبئی : بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان نے اسکول میں منعقدہ اسپورٹس مقابلے میں سلور اور برونز میڈل جیتا جس پر شاہ رخ خان اور گوری خان نے پیارا سا رد عمل ظاہر کیا ۔
شاہ رخ خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ابرام کی تصویر پوسٹ کی جس میں ابرام خان میڈل لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔ کولاج میں تین تصاویر ہیں ۔ ایک فوٹو میں ابرام نے سلور میڈل پہنا ہوا ہے ، دوسرے فوٹو میں برونز اور تیسرے تصویر میں شاہ رخ خا ن ابرام کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ شاہ رخ خان نے فوٹو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا چھوٹا گولڈ میڈل ، آج دوڑ میں سلور اور برونز میڈل جیت گیا ۔

 


گوری خان نے شاہ رخ خان اور ابرام کی تصویر ٹویٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ سلور اور برونز‘۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK