فریدہ جلال نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ شاہ رخ خان کی ماں نہیں ہے، اس لئے فلموں ہی میں مَیں انہیں ماں کی محبت دینے کی کوشش کرتی تھی۔ خیال رہے کہ فریدہ جلال نے ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں شاہ رخ خان کی ماں کا کردار ادا کیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 11, 2025, 8:58 PM IST | Mumabi
فریدہ جلال نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ شاہ رخ خان کی ماں نہیں ہے، اس لئے فلموں ہی میں مَیں انہیں ماں کی محبت دینے کی کوشش کرتی تھی۔ خیال رہے کہ فریدہ جلال نے ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں شاہ رخ خان کی ماں کا کردار ادا کیا ہے۔
بالی ووڈ کی مشہور تجربہ کار اداکارہ فریدہ جلال نے حال ہی میں شاہ رخ خان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کرنے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ ایک ماں کی طرح پیش آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنگ خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے وہ حقیقی طور پر ماں بیٹے کے رشتے کو محسوس کرتی ہیں اور چونکہ شاہ رخ کی زندگی میں ماں نہیں تھی، اس لئے انہیں ہمیشہ ایسا لگتا ہے کہ انہیں مزید `’’ممتا ‘‘ کی ضرورت ہے۔ گلیٹا پلس سے گفتگو میں فریدہ جلال نے شاہ رخ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ بہت سی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔ وہ زندگی سے بھرپور ہے۔ میں نے اس قسم کی توانائی کبھی کسی میں نہیں دیکھی۔ میں نے ان کے ساتھ اپنے سفر کے ہر لمحے کا لطف اٹھایا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ہولی سے قبل ممبئی پولیس نے رہنما اصول جاری کئے، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
کنگ خان کیلئے اپنی ممتا کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ’’میں نے ان کے ساتھ بہت سی فلمیں کی ہیں، ان کی ماں کا کردار ادا کیا ہے۔ شاہ رخ کے ساتھ میں واقعی ماں بیٹے کے رشتے کا احساس محسوس کرتی ہوں۔ چونکہ ان کی زندگی میں ماں نہیں تھی، اس لئے میں ہمیشہ محسوس کرتی تھی کہ مجھے انہیں اور محبت دینی چاہئے۔ ‘‘