• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی ’’جوان‘‘ جاپان میں ریلیز ہوگی

Updated: October 16, 2024, 9:13 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

شاہ رخ خان، نین تارا اور دپیکا پڈوکون کی اداکاری سے سجی بلاک بلاسٹر فلم ’’جوان‘‘ ہندوستان میں کامیابی کے ریکارڈ توڑنے کے بعد اب جاپان میں ریلیز ہوگی۔

Shah Rukh Khan in `Jawan`. Photo: INN
`جوان` میں شاہ رخ خان۔تصویر : آئی این این

شاہ رخ خان، نین تارا اور دپیکا پڈوکون کی اداکاری سے سجی بلاک بلاسٹر فلم ’’جوان‘‘ ہندوستان میں کامیابی کے ریکارڈ توڑنے کے بعد اب جاپان میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کوجاپان میں ۲۹؍ نومبر ۲۰۲۴ء کوبڑے پیمانے پر ریلیز کرنا طے پایا ہے۔ شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر اس کا ویڈیو شیئر کیاجس کی وجہ سے مداح کافی پرجوش ہے۔ 
اپنے انسٹاگرام پر شاہ رخ خان نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’دھماکے دار ایکشن سے بھرپور ایڈونچر کیلئے تیار ہو جائیں کیونکہ’’جوان‘‘ ۲۹؍ نومبر کو جاپان پہنچے گا!‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

مداحوں نے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے’’جوان ۲‘‘ کا مطالبہ کیا۔ ایک مداح نے لکھاکہ ’’جاپان میں ایک اور دھماکہ۔‘‘ دوسرے صارف نے لکھا ’’جاپان کے لوگ اسے بہت پسند کریں گے‘‘
ایٹلی کی ہدایت کاری میں بنی ’’جوان‘‘ اپنے ہائی ایکشن سیکوئنس ، دلکش کہانی اور شاندار پرفارمینس کے ساتھ مقبولیت  کے کئی منازل طے کیا ہے۔
یاد رہے کہ ۲۰۲۳ء میں ریلیز ہونے والی ایکشن تھریلر فلم ہندوستان میں سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ شاہ رخ خان ، نین تارااور وجئے سیتھو پتی کی مرکزی اداکاری والی اس فلم میں ہدایتکار ایٹلی نے پریامنی، ثانیہ ملہوترا، سنیل گرور، سنجیتا بھٹاچاریہ اور ردھی ڈوگرا نے بھی اہم کردار ادا کئے تھے۔
مارچ میں ایٹلی نے ممکنہ سیکوئل کے بارے میں مداحوں میں تجسس کو بڑھاتے ہوئے اپنے مستقبل کے ایک پروجیکٹ کی جھلک شیئر کی تھی۔انہوںنے اے بی پی سے بات کرتے ہوئے کہا ’’میں یقین سے نہیں کہہ سکتا ،لیکن میں نے کچھ لکھا ہے، ہر کامیاب فلم سے توقع کی جاتی ہے کہ اس کا سیکوئل بنے لیکن میں ہمیشہ شائقین کو حیران کرتا ہوں اس سے بھی کئی زیادہ الگ کہانی سے۔ تو  میں آرہاہوں کچھ لے کر، دیکھتے ہیں۔ ‘‘
 جب شاہ رخ کے ساتھ دوبارہ ٹیم بنانے کے امکان کے بارے میں سوال کیا گیا تو ڈائریکٹر پروڈیوسر ایٹلی نےاس پر کہا ’’یقینا، کوئی انکار نہیں ہے۔ ہم مل کر کام کریں گے۔ کب، کیسے، کیا، یہ سب شاہ رخ سر کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد بھی معلوم ہوسکے گا۔‘‘
انہوں نے شاہ رخ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے زیادہ تفریحی اور جذباتی طور پر کام کرنے والے شخص ہے۔ انہوں نے شاہ رخ کی وقت کی پابندی اور فلم سازی کے عمل میں ان کی اہم شمولیت کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK