آرین خان نے گزشتہ سال اپنا لگژری اسٹریٹ ویئر برانڈ لانچ کیا تھا۔
EPAPER
Updated: March 09, 2024, 4:05 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
آرین خان نے گزشتہ سال اپنا لگژری اسٹریٹ ویئر برانڈ لانچ کیا تھا۔
شاہ رخ خان نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’شراکت کیا ہوتی ہےآپ کو یہ معلوم نہیں ہے، لیکن اس کی ضرورت ہوتی ہے۔‘‘
شاہ رخ خان نے سہانا خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے آرین خان کے لگژری اسٹریٹ ویئر برانڈ ’’ڈی وایول ایکس‘‘ کا دوسرا کلیکشن کا اعلان کیا۔ شاہ رخ خان نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر یہ ویڈیو شیئر کیا ہے۔
ویڈیو میں شاہ رخ کو برانڈ کے نام کی انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، کچھ دیر بعد برانڈ کا لوگو دکھائی دیتا ہے جس کے بعد سہانا دکھائی دیتی ہے اور ’’ڈی وایول ایکس ‘‘ کے ساتھ ڈزنی کا لوگو بنانے کے لئے جادوئی چھڑی اٹھاتی ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ نے لکھا کہ ’’شراکت کیا ہوتی ہے آپ کو یہ معلوم نہیں ہے، لیکن اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر کہانی اچھی ہوتو اس کا دوسرا حصہ بھی بنایا جانا چاہئے۔‘‘
آرین خان نے گزشتہ سال اپنا لگژری اسٹریٹ ویئر برانڈ لانچ کیا تھا۔