• Thu, 13 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دَم ہے تو دکھا: شاہ رخ خان اور زہان کپور کے اشتہار کی سوشل میڈیا پر دھوم

Updated: February 13, 2025, 9:02 PM IST | Mumbai

تھمس اَپ کے نئے اشتہار میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور زہان کپور سمندر کی بپھری لہروں سے کھیلتے نظر آرہے ہیں۔

Shah Rukh Khan and Zahan Kapoor. Photo: INN
شاہ رخ خان اور زہان کپور۔ تصویر: آئی این این

شاہ رخ خان اور لیجنڈ اداکار ششی کپور کے پوتے زہان کپور ایک نئے اشتہار میں ساتھ نظر آرہے ہیں جو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے۔ اشتہار میں دونوں اداکاروں کو طاقت سے بھرے اوتار میں دکھایا گیا ہے، جس نے مداحوں کو ان کی اسکرین کیمسٹری سے متاثر کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنے ایکس سے یہ اشتہار جاری کیا ہے۔ ویڈیو میں زہان کپور سرفنگ کیلئےبالکل تیار ہیں لیکن موسم کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ سمندر بپھرا ہوا ہے۔ لیکن شاہ رخ خان کی انٹری نے حالات کو آرام دہ بنا دیا۔ وہ زہان سے کہتے ہیں کہ مشکلات سے لڑیں۔  خیال رہے کہ یہ ’’تھمس اَپ‘‘ کا نیا اشتہار ہے جسے ہیش ٹیگ ’’دَم ہے تو دکھا‘‘ کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے۔ 

واضح رہے کہ زہان کپور ’’بلیک وارنٹ‘‘ میں اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انہوں نے اپنا ہنسل مہتا کی فلم ’’فراز‘‘ سے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ کپور خاندان سے تعلق رکھنے اور رنبیر کپور اور کرینہ کپور کے کزن ہونے کے باوجود، زہان نے کبھی کسی اشتہار میں کام نہیں کیا ہے۔ دوسری جانب شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی ہدایتکاری کے فرائض سدھارتھ آنند انجام دیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK