Updated: November 21, 2024, 3:15 PM IST
| Mumbai
شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان جلد ہی او ٹی ٹی پر ہدایت کاری میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ ان کی سیریز۲۰۲۵ء میں نیٹ فلکس پر آنے والی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد اسٹار کڈز کو نشانہ بنانے والی کنگنا رناؤت نے آریان خان کی تعریف کی ہے۔
آریان خان اور کنگنا رناؤت ۔ تصویر: آئی این این۔
شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان جلد ہی او ٹی ٹی پر ہدایت کاری میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ ان کی سیریز۲۰۲۵ء میں نیٹ فلکس پر آنے والی ہے اور اس کا اعلان نیٹ فلکس کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر کیا گیا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد اسٹار کڈز کو نشانہ بنانے والی کنگنا رناؤت نے آریان خان کی تعریف کی ہے۔
نیٹ فلکس نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ نیٹ فلکس پر بالی ووڈ کا ایسا نظارہ کبھی نہیں دیکھا! آرین خان کی ہدایت کاری میں پہلی بار ایک بالکل نئی سیریز پیش کر رہے ہیں، جلد آرہا ہے۔ نیٹ فلکس کی جانب سے شیئر کئے گئے پوسٹر میں لکھا گیا ہے کہ اس۲۰۲۵ء میں، نیٹ فلکس اور ریڈ چیلیزپہلی بار بالی ووڈ سیریز کیلئے ایک ساتھ آ رہے ہیں جسے گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے اور آریان خان نے لکھا اور تخلیق کیا ہے۔
کنگنا رناوت نے تعریف کی
اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے آرین خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دوسرے اسٹار کڈزکی طرح اداکاری کا انتخاب نہیں کیا ہے بلکہ وہ کچھ مختلف کر رہے ہیں۔ کنگنا نے پوسٹ میں لکھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ فلمی خاندان کے بچے اب کچھ نیا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اب وہ میک اپ کرنے اور وزن کم کرنے کے بعد یہ نہیں سوچتے کہ وہ اداکار ہیں۔ ہمیں مل کر ہندوستانی سنیما کو آگے لے جانا چاہئے، ہمیں کیمرے کے پیچھے مزید لوگوں کی ضرورت ہے۔ کنگنا نے مزید لکھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ آرین خان نے اداکاری کے بجائے ڈائریکشن کا انتخاب کیا۔ وہ بطور فلمساز اور مصنف بالی ووڈ میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں۔ ریڈ چلیز اور نیٹ فلکس ۲۰۲۵ءمیں ایک مختلف قسم کی بالی ووڈ سیریز لا رہے ہیں۔
عالیہ بھٹ کا ردعمل
بالی ووڈ کے دیگر ستاروں جیسے عالیہ بھٹ، مہیپ کپوراور بھاونا پانڈے نے بھی آریان کو اپنی نیک خواہشات بھیجی۔ عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام پر’انتظار نہیں کر سکتے‘ لکھا۔ غور طلب ہے کہ یہ سیریز جو۲۰۲۵ء میں ریلیز ہونے والی ہے، جس کی کہانی تازہ اور دل کو چھولینے والی ہے۔ اس سیریز میں مزاحیہ ڈرامے کے ساتھ اور بھی کئی چیزوں کو ملایا گیا ہے۔